وزیر اعظم نے شکایتی سیل کا باقاعدہ آغاز کر دیا
اب ہر پاکستانی براہ راست وزیراعظم شکایت سیل پر آسکتاہے، پہلی بار ہم سب قابل احتساب ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نے شکایتی سیل کا باقاعدہ آغاز کر دیا،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ۔ اب ہر پاکستانی براہ راست وزیراعظم شکایت سیل پر آسکتاہے، پہلی بار ہم سب قابل احتساب ہوگئے ہیں
وزیر اعظم عمران خان نے آج ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔وزیراعظم آفس میں قائم ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کی بدولت عوام براہ راست اپنی شکایات اور تجاویز وزیراعظم آفس بھجوا سکیں گے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوام اور حکمرانوں کا مختلف تعلق تھا ، عوام کو توقع نہیں تھی کہ حکومت ان کی خدمت کرے گی،پرانے پاکستان میں غلامانہ مائنڈ سیٹ تھا ، یہ مائنڈ سیٹ کبھی تبدیل نہيں ہوا ، ہم نے جو سسٹم بنایا ہے یہ مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مقررہ وقت میں ان شکایتوں کاجواب دینا ہے ، مجھے پتہ چل جائے گا کہ میری کونسی وزارت کام کررہی ہے ،ہم عوامی آرا سے اپنی پالیسی بنائیں گے۔ سرکاری افسران پر دباؤ ہو گا کہ انہیں اچھی کارگردگی دکھانی ہے۔
ترکی میں تبدیلی اس لیئے آئی کیونکہ وزیر اعظم کا دفتر لوگوں کے مسائل حل کرتا تھا، اس سسٹم کے تحت شکایات متعلقہ صوبوں کو بھیجی جائیں گی،اس نئے سسٹم سے لوگوں کی سوچ بدلے گی اور حکمرانوں کو احساس ہو گا کہ انہیں عوام کی خدمت کرنی ہے،نیا پاکستان جب بنے گا جب لوگوں کو یہ احساس پیدا ہو گا کہ ان کی سنی جا رہی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ بیرونی قرضوں سے نکلنے کے لیے ہمیں ملک میں سرمایا کاری لانی ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں گورننس کا وہ معیار ہو جس کی سب تعریف کریں۔