نیویارک سٹیٹ میں پرائمری الیکشن کا وقت آن پہنچا
ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ووٹرز 28جون کو ہونیوالے پرائمری الیکشن میںاپنی اپنی پارٹی کے گورنر ، لیفٹنٹ گورنر، سٹیٹ سینیٹر سمیت دیگر عہدیدوں کے لئے امیدوار وں کا انتخاب کریں گے
نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹیٹ میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کے ہونیوالے پرائمری الیکشن کا وقت آن پہنچا ہے۔ نیویارک سٹیٹ کے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ووٹرز 28جون کو ہونیوالے پرائمری الیکشن میںاپنی اپنی پارٹی کے گورنر ، لیفٹنٹ گورنر، سٹیٹ سینیٹر سمیت دیگر عہدیدوں کے لئے امیدوار وں کا انتخاب کریں گے ۔ پرائمری الیکشن جیتنے والے امیدوار نومبر میں ہونیوالے جنرل الیکشن میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے کےلئے میدان میں اتریں گے
نیویارک سٹیٹ میں گورنر نیویارک کے لئے ڈیموکریٹس اور ریپبلکن امیدواروں میں سخت مقابلہ ہے لیکن جنرل الیکشن سے قبل دونوں جماعتوں کے امیدواروں میں پرائمری الیکشن میں کانٹے دار مقابلے28جون کو ہونے جا رہے ہیں
نیویارک سٹیٹ میں الیکشن والے دن سے قبل بھی ووٹنگ کا حق دیا گیاتھا تاہم جنرل پولنگ 28جون کو ہو گی جس میں دونوں جماعتوں کے ووٹرز حتمی فیصلے کریں گے
نیویارک بورڈ آف الیکشن کے مطابق ووٹرز کہ جہیں انگریز ی زبان سمجھنے کا مسلہ ہے ، وہ اپنے ساتھ پولنگ سٹیشن پر مترجم کو لے جا سکتے ہیں ۔ تفصیل کے لئے بورڈ آف الیکشن کی ویب سائٹ چیک کریں
https://urdu.participate.nyc.gov/processes/vote
تازہ ترین خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس Urdu News USA پڑھتے رہیں
Primary Elections in New York State