" "
اوورسیز پاکستانیز

سرور چوہدری کا بائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم

Sarwar Chaudhry Welcomes Biden's Decision to Withdraw from Presidential Election

صدر بائیڈن کو ان کے پارٹی قائدین اور ساتھیوں نے حالات و واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے صدارتی دوڑ سے الگ ہونے کا مشور ہ دیا تھا، سرور چوہدری

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی متحرک سیاسی و سماجی شخصیت اور ڈیموکریٹ پارٹی کے سرگرم رکن سرور چوہدری نے صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ سرور چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ جو بائیڈن کو ان کے پارٹی قائدین اور ساتھیوں نے حالات و واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے صدارتی دوڑ سے الگ ہونے کا مشور ہ دیا تھا ۔ اگرچہ صدر بائیڈن نے فیصلہ کرنے میں کچھ وقت لیا لیکن درست فیصلہ کیا۔

سرور چوہدری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب کمالا ہیرس سے بڑی توقعات وابستہ ہو گئی ہیں اور ان کے سپورٹ امید کرتے ہیں کہ اگر وہ صدارتی امیدوار نامزد ہوتی ہیں تو وہ اپنے سپورٹرز کی توقعات پر پورا اتریں گی اورداخلی طور پر قوم کو متحد کرنے ، سیاست سے تقسیم کو ختم کرنے اور عالمی سطح پر پائیدار امن کے قیام اور تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے

سرور چوہدری نے کہا کہ آج کی دنیا کو بڑے چیلنج درپیش ہیں اور دنیا اور امریکہ کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے کہ جو درپیش چیلنجوں سے احسن طریقے سے نبرد آزما سکے ۔

 

Sarwar Chaudhry Welcomes Biden’s Decision to Withdraw from Presidential Election

Related Articles

Back to top button