" "
اوورسیز پاکستانیزخبریں

پیپلز پارٹی (ہیومین رائٹس ونگ ) نیویارک، یو ایس اے کی رحمان ملک کی صحت یابی کےلئے دعا

پیپلز پارٹی (ہیومین رائٹس ونگ ) نیویارک، ہیوسٹن اور یو ایس اے چیپٹر کے سلمان ظفر، ارشد عطا، غلام عباس، بلال مصطفی اور شیران حسن کا بیان

سلمان ظفر نے امریکہ بھر میں بسنے والے پارٹی ساتھیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سینیٹر رحمان ملک کی صحت یابی کے لئے اپنے گھروں ، کمیونٹی اور اسلامک سنٹرز میں دعائیں کروائیں

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی (ہیومین رائٹس ونگ ) نیویارک، ہیوسٹن اور یو ایس اے چیپٹر کے سلمان ظفر، ارشد عطا، غلام عباس، بلال مصطفی اور شیران حسن نے پارٹی رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک جو کہ کورونا مرض کی وجہ سے اسلام آباد کے الشفا ءہسپتال میں زیر علاج ہیں ، کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام ساتھی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ رحمان ملک کو جلد از جلد صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ، انہیں کورونا مرض سے نجات دلائیں ۔
سلمان ظفر، ارشد عطائ، غلام عباس، بلال مصطفی اور شیران حسن نے کہا کہ رحمان ملک ایک جمہوریت پسند ساتھی ہیں جن کی جمہوریت کےلئے گرانقدر خدمات ہیں ، ایک جرات مند اور دلیر پاکستانی کی حیثیت سے انہوں نے ہمیشہ پاکستان مخالفوں کو للکار اور انہیں منہ توڑجوا ب دیا، وہ جمہوریت سمیت ہر اہم محاذ پر ملک و قوم کے محافظ ثابت ہوئے ۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صھت عطاءفرمائیں اور وہ ایک بار پھر تندرست ہو کر اپنا قومی اور جمہوری کردار ادا کریں ۔
سلمان ظفر نے امریکہ بھر میں بسنے والے پارٹی ساتھیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سینیٹر رحمان ملک کی صحت یابی کے لئے اپنے گھروں ، کمیونٹی اور اسلامک سنٹرز میں دعائیں کروائیں ۔

Related Articles

Back to top button