قیصر بھٹہ پاکستان پیپلز پارٹی لائیرز ونگ امریکہ کے قائمقام صدر مقرر
PPP USA Appoints Qaisar Bhutta as acting president PPP USA Lawyers Wings USA
پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، اس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا، قیصر بھٹہ ،پی پی پی یو ایس اے کے ساتھیوں کی جانب سے بھی قیصر بھٹہ کوان کی تقرری پر مبارکباد
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے ( پی پی پی ) کی جانب سے پارٹی کے مقامی ساتھی و رہنما چوہدری قیصر مصطفی بھٹہ کو پی پی پی یو ایس اے لائیرز ونگ امریکہ کا قائمقام صدر مقر ر کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کی جانب سے قیصر بھٹہ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
چوہدری قیصر بھٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔پی پی پی یو ایس اے کے ساتھیوں کی جانب سے بھی قیصر بھٹہ کوان کی تقرری پر مبارکباد دی گئی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا ہے ۔
PPP USA Appoints Qaisar Bhutta as acting president PPP USA Lawyers Wings USA