" "
اوورسیز پاکستانیزخبریں

جہانگیر بدر کو بچھڑے پانچ سال ہو گئے

امریکہ بھر میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کا جہانگیر بدر کی پارٹی اور جمہوریت کےلئے خدمات کو خراج تحسین

جہانگیر بدر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ وہ پارٹی ہی نہیں بلکہ پاکستان کی جمہوریت کا بھی اثاثہ تھے ، پیپلز پارٹی یو ایس اے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کو بچھڑے پانچ سال ہو گئے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور امریکہ میں مقیم پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے عہدیداران اور پارٹی کے جیالوں نے جہانگیر بدر کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے خالد اعوان ، میاں بشارت، ذوالفقار بسرا، سیمی اسد، ظفرچٹھہ ، راجہ اسد، شوکت بھٹہ، چوہدری اعجاز فرخ، شفقت تنویر، ڈاکٹر ایم حسن ، فراست چوہدری ، سرور چوہدری ، وحید خان ، ڈاکٹرفخر الدین چوہدری ،عذرا ڈار سمیت دیگر کاکہنا ہے کہ جہانگیر بدر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ وہ پارٹی ہی نہیں بلکہ پاکستان کی جمہوریت کا بھی اثاثہ تھے جنہوںنے عمر بھر سیاسی اور جمہوری جدوجہد کی ۔

PPP USA paid tribute to Jahangir Badar

Related Articles

Back to top button