پی پی پی یو ایس اے میں اندرونی اختلاف پیدا کرنے والے ناکام ہونگے، لطیف ڈالمیا
پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کے غیر ملکی دورے کے دوران قائمقام صدر کی عدم تعیناتی معمول کی بات ہے ، جس سے تنظیمی امور متاثر نہیں ہوتے، لطیف ڈالمیا
نیویارک ( پ ر) پی پی پی یو ایس اے کے سیکرٹری انفارمیشن سید لطیف ڈالمیا کا کہنا ہے کہ پی پی پی یو ایس اے متحد ہے اور رہے گی ، پارٹی میں اندرونی اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ناکام ہونگے۔
سید لطیف ڈالمیانے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پی پی پی یو ایس اے کے صدر محمد خالد اعوان دو ہفتے کے لیے اپنی فیملی کے ساتھ امریکہ سے باہر گئے ہیں اور یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ اس سے قبل بھی خالد اعوان کئی دفعہ ایک ہفتہ یا دو ہفتے کے لیے جب بھی امریکہ سے باہر گے تو انہوں نے ہفتے یا دو ہفتے کے لیے کبھی بھی قائم مقام صدرمقرر نہیں کیا۔ اس مرتبہ بھی قائمقام صدر نہ بنانے کی صرف یہ ہی وجہ تھی ۔ ہماری تنظیم کے اندر تقسیم ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں یہ بتانا مقصود ہے ہمیں تقسیم کرنے کی کسی قسم کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی ۔
سید لطیف ڈالمیا نے کہا کہ پی پی پی یو ایس اے کے ساتھی متحد ہیں اور رہیں گے ۔
Urdu News USA, Syed Lateef Dalmia