سانحہ مری مجرمانہ غفلت اور ناہلی ہے ، پیپلز پارٹی (ہیومین رائٹس ونگ ) یو ایس اے
پاکستان پیپلز پارٹی (ہیومین رائٹس ونگ ) نیویارک، ہیوسٹن اور یو ایس اے چیپٹر کے سلمان ظفر، ارشد عطاء، غلام عباس اور شیران حسن کا مشترکہ بیان
جو لوگ مقامی سیاحوں کو نہیں سنبھال سکتی ، وہ غیر ذمہ دار حکومت پاکستان میں عالمی سیاحت کو کیسے فروغ دے گی ۔ اس سانحہ سے موجودہ حکومت کی ایک اور بڑی نا اہلی ثابت ہوئی ہے
نیویارک(اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی (ہیومین رائٹس ونگ ) نیویارک، ہیوسٹن اور یو ایس اے چیپٹر کی جانب سے مری میں برف اور شدید سرد موسم میں ساحیوں کی جاں بحق ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی (ہیومین رائٹس ونگ ) نیویارک، ہیوسٹن اور یو ایس اے چیپٹر کے سلمان ظفر، ارشد عطاء، غلام عباس، بلال مصطفی اور شیران حسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مری میں شدید سردموسم اور برف میں پھنسے 21افراد کی موت قومی سانحہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر اس واقعہ کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے جو کہ موسم کی صورتحال اور ٹول پلازوں پر بڑھتی ہوئی ٹریفک اور سیاحوں کی تعداد کو دیکھنے کے باوجود بحران کو کنٹرول کرنے پر ناکام رہی ۔
انہوں نے کہا کہ خلیفہ راشد حضرت عمر فاروق ؓ نے فرمایا کہ ”اگر عراق کی زمین میں کسی جانور راستے میں پھسل جائے تو مجھے ڈر ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر میرا محاسبہ کرلے گا کہ میں نے راستہ ہموار کیوں نہیں کیا“
انہوں نے کہا کہ حکومت کو زیب نہیں دیتا کہ سانحہ مری پر وہ سیاحوں یا موسم کو مورد الزام ٹہرائے ۔ برف باری کے موسم میں ہر سال بڑی تعداد میں سیاح مری کا رخ کرتے ہیں ۔ حکومت اور ضلعی انتظامیہ پہلے سے ہی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقدام کر سکتی تھی ، اسے محکمہ موسمیات کی وارننگ پر بھی توجہ دینی کی ضرورت تھی لیکن حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے میں مصروف تھی۔
سلمان ظفر، ارشد عطاء، غلام عباس، بلال مصطفی اور شیران حسن نے کہا کہ جو لوگ مقامی سیاحوں کو نہیں سنبھال سکتی ، وہ غیر ذمہ دار حکومت پاکستان میں عالمی سیاحت کو کیسے فروغ دے گی ۔ اس سانحہ سے موجودہ حکومت کی ایک اور بڑی نا اہلی ثابت ہوئی ہے ۔