" "
اوورسیز پاکستانیز

پیپلزپارٹی امریکہ کے سینئر قائدین کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو کی65ویں سالگرہ

چوہدری اعجاز فرخ،سرور چوہدری اور مدثر چوہدری کے زیر اہتمام تقریب میں ملک مشتاق، سردار سوار خان، حفیظ کاشمیری، نیاز جوئیہ کی شرکت

نسیم گلگتی، خرم شہزاد،بیگم عفت فرخ ،سیمی اسد، باسط اسد، عالیہ صدیقی سمیت دیگر کی شرکت، محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اظہار اعتماد

نیو یارک(اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر قائدین اور ارکان نے حسب روایت اس سال بھی اپنی قائد ، شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ یہاں پارٹی رہنما چوہدری اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر نہایت عقیدت و احترام سے منائی ۔
سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں چوہدری اعجاز فرخ،سرور چوہدری اور مدثر چوہدری نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ تقریب میں پارٹی کے سینئر مقامی قائدین و ارکان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات ملک مشتاق، سردار سوار خان، حفیظ کاشمیری، سلیم احمد ملک، ، نیاز جوئیہ، سید المدار حسین شاہ، نسیم گلگتی، خرم شہزاد،بیگم عفت فرخ ،سیمی اسد، باسط اسد، عالیہ صدیقی، نیاز جوئیہ،سینئر صحافی آفاق خیالی ، شازیہ، ارشد چوہدری، فاروق مرزااور محسن ظہیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ سردار واجد سوار نے تلاوت قران مجید کی سعادت حاصل کی ۔ملک مشتاق اعوان نے حسب معمول نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ مقررین نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
اعجاز فرخ نے کہا کہ ہم نے اپنی ساری زندگی پارٹی کے لئے وقف کر دی۔ 47 سال سے زائد عرصہ سے وابستگی ہے تو امریکہ میں جدوجہد کرتے ہوئے 30 سے زائدسال ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ ہماری وابستگی اور کمنٹمنٹ ہمیشتہ رہے گی۔ ہم آج بھی ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بے نظر بھٹو کے فلسفہ اور نظرئیے پر قائم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018میں پیپلز پارٹی دوبارہ ابھر کر آئے گی اور حکومت بنائے گی ۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سرورچوہدری نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ یہ اعزاز حاصل رہے گا کہ ہم محترمہ شہید کے معتمد ساتھیوں میں رہے ۔ انہوں نے ہمیشہ اعتماد کیا اور شفقت کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جو کہ وفاق کی علامت ہے ۔بھٹو خاندان نے یکے بعد دیگر قربانیوں دے کر ہمیشہ ہر موقع پر ملک و قوم کو بچایا ۔ پاکستان کی بقاءموقع پرستی میں نہیں بلکہ وطن پرستی میں ہے اور پیپلز پارٹی ایک وطن پرست اور عوام پرست جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد آصف علی زرداری نے اور اب بلاول بھٹو زرداری ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔پارٹی کارکنان ہمیشہ کی طرح پارٹی قیادت اور پارٹی نظرئیہ کے ساتھ رہیں گے ۔
مدثر چوہدری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے والے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے تھے، ان کو ہم سب کو ملکر ناکام بنانا ہے۔ یہی بے نظیر بھٹو کو سب سے بڑا خراج عقیدت ہوگا۔بے نظیر پاکستان کی سیاست کا آفتاب تھیں۔ اس کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگا۔ وہ اپنے پیچھے شفیق اور روشنی چھوڑ گئی ہیں۔ ہم جب بھی روشنی دیکھتے ہیں تو بے نظیر کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔ اس احساس کے ساتھ وہ روشنی ہمیں راستہ اور منزل کو دکھاتی ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی وجہ سے مسلم دنیا ہی نہیں بلکہ مغرب اور دنیا میں بھی پاکستان اور اسلام کا نام روشن کیا۔ پاکستان کو مضبوط قیادت چاہئیے۔ پاکستان کے دشمن ملک میں کمزور قیادت چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے وہ ہر حربہ استعمال کرتے ہیں، کمزور قیادت اس کئے پیدا کی جاتی ہے تاکہ وہ ان کو استعمال کریں اور ملک کو اپاہج بنانے کی کوشش کریں۔ آج آصف زرداری کو وقت نے ثابت کردیا ہے کہ مضبوط سیاسی قیادت کے حامل تھے۔ ان کی قیادت میں ملک کو ایک بار پھر مضبوط بنانا ہے
مقررین نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے سیاسی کارکنوں کو ہی نہیں بلکہ پاکستان کے تمام سیاسی کارکنوں کو ملک و قوم کا اثاثہ سمجھتی تھیں ۔ انہوں نے مادر جمہوریت کا کردار ادا کرکے سیاسی کارکنوں کو اپنے بھائیوں اور بیٹوں کی طرح رہنمائی فراہم کی ۔
سردار سوار خان ، حفیظ کاشمیری ، ملک مشتاق، نسیم گلگتی، سید المدار حسین شاہ ، سیمی اسد، خرم شہزاد ، چوہدری شیراز فرخ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لئے جس قدر قربانیاں بھٹو خاندان نے دیں کسی اور نے نہیں دی۔ آج کے حالات میں بھٹو ازم اور نظرئیے کے فروغ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا مشن آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مکمل کریں گے ۔
آخر میں بینظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس کے علاوہ اعجاز فرخ کے صاحبزادے شیراز فرخ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Related Articles

Back to top button