پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے جمہوریت کےلئے کام کرنے والے ہر اوورسیز پاکستانی کو خوش آمدید کہے گی
پاکستا ن کو جن داخلی و خارجی چیلنجوں کا سامنا ہے ، ان حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک و قوم کو قیادت فراہم کرنے کے لئے موزوں جماعت ہے، خالد اعوان
قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ، ذوالفقاربسرا کا پریس ریلیز میں بیان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیویارک ( پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی یوا یس اے کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی اور جمہوری پارٹی ہے اور پارٹی ملک و قوم اور جمہوریت کے لئے کام کرنے والے ہر اوورسیز پاکستانی کو خوش آمدید کہے گی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک و قوم کو جب بھی مشکل درپیش ہوئی ، اس وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک و قوم کو قیادت فراہم کی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آج وطن عزیز پاکستا ن کو جن داخلی و خارجی چیلنجوں کا سامنا ہے ، ان حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک و قوم کو قیادت فراہم کرنے کے لئے موزوں جماعت ہے۔ یہ جماعت ، ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت کو ساتھ لے کر اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر چل رہی ہے ۔ اس وقت ہم سب کو اپنا اجتماعی سے زیادہ قومی کردار ادا کرنا ہے۔
پیپلز پارٹی یو ایس اے کے وائس پریذیڈنٹ ذوالفقار بسرا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میںمزید کہا گیا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔