پیپلز پارٹی انتخابات ملتوی کرانیکی کسی آواز کا حصہ نہیں بنے گی ،صفدر ہمایوں
پاکستان پیپلز پارٹی کابھی روز اول سے یہی موقف ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں، پیپلز پارٹی یو ایس اے کے نائب صدر صفدر ہمایوں قریشی
نیویارک(اردونیوز)پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے نائب صدر اور فوکل فیڈرل پرسن امریکہ صفدر ہمایوں قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ، انتخابی مہم میں سب سے آگے اور سب سے زیادہ متحرک ہے ۔ نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صفدر ہمایوں قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا موقف واضح ہے کہ پیپلز پارٹی کسی بھی قسم کے الیکشن میں تاخیر یا التواءکی کوشش کو قبول کرے گی اور نہ ہی اس کا حصہ بنے گی ۔
صفدر ہمایوں قریشی نے کہا کہ مزید کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو ، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی طرح عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت شہیدوں کی جماعت ہے ،ہمارا لیڈر مسلم لیگ (ن) کے لیڈروں جیسا نہیں کہ جو ملک چھوڑ کر بھاگ جائے ۔
صفدر ہمایوں قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا الیکشن میں مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مہنگائی غربت بے روز گاری اور دہشت گردی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا لیڈر نفرت و تقسیم کی سیاست کو دفن کر کے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ صفدر ہمایوں قریشی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات وقت پہ ہونے چاہئے پاکستان پیپلز پارٹی کابھی روز اول سے یہی موقف ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں ،ہم انتخابات ملتوی کرانے کی کسی آواز کا حصہ نہیں بنیں گے۔
https://twitter.com/MediaCellPPP/status/1746555655669072212
اہم ترین خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں
اہم ترین ویڈیوز کے لئے محسن ظہیر کے یوٹیب چینل کو سبسکرائب کریں
اہم ترین ویڈیوز کے لئےاردو نیوز یو ایس اے کے یوٹیب چینل کو سبسکرائب کریں