پاکستانخبریں

پاکستان کی کسی سیاسی جماعت میں پارٹی الیکشن جمہوری بنیادوں پر نہیں ہوتے

اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان کی بیشتر سیاسی جماعتوں میں شخصی سول آمریت قائم ہیں تو بے جا نہ ہوگا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پنڈورا باکس کھول دینگے

لاہور ( احسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان ، پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ کے دوسرے اہم سیاسی رہنما ہیں کہ جنہیں ان کی پارٹی کی قیادت سے ہٹا دیا گیا یا وہ اس عہدے کے لئے نالاہل قرار پائے۔ عمران خان کو کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کے عہدے کے لئے ناہل قرار دیا گیا ہے ۔اس فیصلے کو انہوں نے چیلج کر دیا ہے ۔ عمران خان سے پہلے ، میاں نواز شریف کو پانامہ کیس میں نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر کے عہدے سے ہاتھ دھونے پڑے تھے ۔

نواز شریف کے بعد اب عمران خان کے پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں واقع پارٹی قیادت کے انتخاب کے الیکشن کمیشن کے تقاضہ حقیقی معنوں میں پورے کئے جاتے ہیں ؟تو جواب ہے ”نہیں“۔ اگر یہ کہا جائے کہ ماسوائے جماعت اسلامک کے پاکستان کی کسی بھی قابل ذکر جماعت یا بڑی جماعتوں میں پارٹی الیکشن ، جمہوریت کی روح کے مطابق نہیں ہوتے ۔ ان جماعتوں میں شخصی اور خاندانی اجارہ داریاں قائم ہیں ۔

Political Parties in Pakistan

Related Articles

Back to top button