" "
اوورسیز پاکستانیز

مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام یوم تکبیر منایا گیا

نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اور اس دور میں سی پیک سمیت دیگرتاریخی منصوبے مکمل کرکے پاکستانی معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کیا،مقررین

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن (یوم تکبیر) حسب روایت یہاں منایا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے سلسلہ میں جلسہ عام منعقدکیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار کے بیرون ملک دورے پر ہونے کی وجہ سے جلسہ سینئر نائب صدر (و قائمقام صدر) میاںفیاض کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تقریب میں پارٹی کے سرپرست و سابق وزیر اعظم میاںنواز شریف سمیت پاکستان کے ایٹمی سائنسدانوں سمیت تمام متعلقہ حکام اور اداروں کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیااور کہا گیا کہ اللہ کے فضل و کرم سے دفاع پاکستان کے ناقابل تسخیر بنائے جانے کے بعد اب کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔
یوم تکبیر کے جلسہ میں لیگی ساتھیوں اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات و ارکان میاں فیاض،خالق اعوان، افتخار بٹ،احمد جان،چوہدری پرویز اختر،اعجاز بٹ، محمد سلیم(کنکٹی کٹ)، راجہ رزاق،اٹارنی فارس فیاض، چوہدری امانت خان،چوہدری احمد ناصر، سجاد بٹ، حاجی ہمایوں بٹ، چوہدری غلام حسین،مرزا شیربیگ،مرزا شبیر بیگ، مرزانعیم بیگ،راجہ ضمیر،رفیق تنولی، سعود کھوکھر، زاہد شیخ، راجہ روف، ملک جمیل، چوہدری ناظم حیدر، ،راجہ مدد، اختر بٹ، امتیاز احمد، ماسٹر ناشد، ملک دوست محمد، حامد اصغر، دانش ملک، کلیم زاہد، محمد سلیم، میاں جاوید، چوہدری ستار، چوہدری اشرف، محمد بشارت، میاں لیاقت، میاں جاوید ، حاجی جاوید اقبال بٹل، میاں شفیق اورذیشان چوہدری، محمدابراہیم بٹ ، محمد اسماعیل بٹ سمیت روبینہ صفدر ، نجمہ انوار،روبینہ قاضی ،عطیہ عدیل،عائمہ روبینہ ،فوزیہ اکرم،رقیعہ شکور، رانی روبینہ، اریبہ انوار، اقراءبیگ ، بڑی تعداد میں خواتین اوربچوں نے شرکت کی۔

PMLN USA, Youm e Takbeer, Mian Fayyaz
مسلم لیگ ہاو¿س نیویارک میں یوم تکبیر کے جلسہ کے موقع پر شرکاءکا ایک گروپ فوٹو

تلاوت قران مجید کی سعادت چوہدری پرویز اخترجبکہ بار گاہ رسالت میں ہدئیہ نعت کی سعادت سجاد بٹ نے حاصل کی ۔ نظامت کے فرائض اعجاز بٹ نے انجام دئیے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران میاں فیاض،احمد جان ، عبدالخالق اعوان،چوہدری پرویز اختر ،افتخار بٹ اورراجہ رزاق سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے اپنے پہلے دور میں دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا اور اس دور میں سی پیک سمیت ملک میں تعمیر و ترقی کے تاریخی منصوبے مکمل کرکے پاکستانی معیشت کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں میاں نواز شریف کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی کوششیں کی گئیں جو کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے متراد ف ہے ۔ پاکستان کی ترقی میں راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے والے ہر دور کی طرف اس دور میں بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ہونگے ۔

PMLN USA, Youm e Takbeer, Mian Fayyaz, Rohail Dar
مسلم لیگ ہاوس نیویارک میں یوم تکبیر کے جلسہ کے موقع پر خواتین شرکاءکا ایک گروپ فوٹو

میاں فیاض نے کہا کہ میں پارٹی کے تمام ساتھیوں کی جانب سے پارٹی کارکنوں ، کمیونٹی اور پاکستانی عوام کو یوم تکبیرپر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں یوم تکبیر کے جلسہ میں پارٹی ساتھیوں اور کمیونٹی ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت ،دراصل نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی قومی خدمات کا اعتراف ہے ۔مسلم لیگ (ن) یو ایس اے پارٹی قائدین کی قیادت میں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے ہر مشن میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ جلسہ عام میں بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت خوش آئند ہے ۔ کوئی بھی قوم اور کمیونٹی خواتین اور یوتھ کے کردار کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی ۔
افتخار بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی نہیں پوری پاکستانی قوم کے لئے ایک قومی دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری کمیونٹی اور پوری قوم کو یوم تکبیر پر مبارکبا د دیتے ہیں ۔
جلسہ میں پارٹی ساتھیوں اور شرکاءنے ملکر یوم تکبیر کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ہاو¿س ، میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ آخر میں شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button