الیکشن کے نام پر قوم پر سلیکشن مسلط نہیں کرنے دینگے ،مسلم لیگ (ن) یو ایس ا ے
قاری محمد بشیر رضوی نے پشاور بم دھماکے میں شہید ہونے والے ہارون بلور سمیت دیگر شہداءاور مستونگ میں سراج رئیسانی سمیت 197شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی
پاکستان میں خلائی مخلوق نہیں بلکہ خلق خدا کا راج قائم کریں گے، مقررین، روحیل ڈار، رانا سعید، راجہ نزاکت ،احمد جان ، حاجی راجہ شفقت علی ، راجہ آزاد گل ،ملک خرم سمیت ساتھیوں نے جلسے کے انعقاد میں کردار ادا کیا
روحیل ڈار، رانا سعید، احمد جان ،زرک حمید چوہدری ،ڈاکٹر شفیق، رانا رمضان ، عامر رزاق چوہدری ، رانا اشفاق،راجہ رزاق، طاہر سندھو، روبینہ اور کشمیری رہنما تاج خان سمیت دیگر کے خطابات
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگر الیکشن کے نام پر قوم پر سلیکشن مسلط کرنے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو وہ نہ صرف اسے مسترد کریں گے بلکہ ایسے کسی بھی اقدام کے خلاف ہر ممکن احتجاج کریں گے ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جدوجہد بھی پاکستان میں عوام کے حقِ حکمرانی کی جدوجہد ہے ۔ اس جدوجہد میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے ان کے شانہ بشانہ ساتھ چلے گی اور کسی خلائی مخلوق اور اس کے کسی بھی لاڈلے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ ان ملے جلے خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام یہاں جلسہ عام سے پارٹی عہدیداران اور کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات نے خطاب کے دوران کیا ۔
جلسے کے اہتمام میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے مقامی قائدین اور ساتھیوں روحیل ڈار، رانا سعید، احمد جان ، راجہ نزاکت ، راجہ آزاد گل، ملک خرم اور ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا ۔جلسے میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے عہدیداران کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جلسے میں میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شریف فیملی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ۔
تلاوت کی سعادت قاری محمد بشیر رضوی نے حاصل کی ۔ اس موقع پر انہوں نے پشاور بم دھماکے میںشہید ہونے والے ہارون بلور سمیت دیگر شہداءاور مستونگ میں سراج رئیسانی سمیت 197شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کروائی ۔اجلاس کی جانب سے شہداءکے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا اور کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) یو ایس اے ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ان واقعات کے ذمہ دار درندہ صفت عناصر کو عبرتناک انجام سے دو چار کیا جائے ۔
مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار کی صدارت میں منعقد ہونیوالے جلسہ عام میں نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری رانا سعید نے انجام دئیے جبکہ جلسے سے نیویارک کے صدر احمد جان ، یوتھ ونگ یو ایس ا ے کے صدر ملک خرم ، پاک امریکن وکلاءبرائے حقوق کے رانا رمضان ، فریڈم فورم کے ڈاکٹر شفیق ، راجہ آزاد گل، راجہ نزاکت علی ، رانا اشفاق، چوہدری عامر رزاق،زرق حمیدچوہدری ، راجہ رزاق، روبینہ ، محمد تاج خان اور طاہر سندھو سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔
جلسہ عام میں راجہ آزاد گل، راجہ نزاکت علی ، راجہ شفقت علی (چئیرمین الخدمت فاو¿نڈیشن ) ، راجہ نواز ، راجہ یونس ، چوہدری عبدالحمید گجر،راجہ یعقوب، چوہدری مہدی ، چوہدری سعید، مرزا فیصل ، چوہدری اسلم برسا، چوہدری ندیم بوبی ،راجہ ندیم ،صدیق بھٹہ، خالد کے علاوہ عزیز بٹ ، جاوید خان ، تنویر چوہدری ،عرفان قیصر، طاہر سندھو، نادر بٹ ،رفیق انجم، ندیم باجوہ ، جنید تنولی، منورگوندل،قیصر خان ، نصیر ڈار، ارشد راجہ، صغیر بٹ ،نبیل شہزاد، ناصر سلیم،راجہ ضمیر، چوہدری اسلم ،راجہ ندیم، ندیم بوبی ،بابر خان ،اسد چوہدری ، چوہدری غلام جیلانی ،شیر خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار نے کہا کہ پاکستان جہاں بھی رہتے ہوں ، انکے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ ان کو احساس ہے کہ ملک کس مشکل دور سے گذر رہا ہے ۔ نیویارک کا اجتماع نواز شریف اور مریم نواز شریف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ظہیر الاسلام نے ایک نام نہاد دھرنا شروع کروایا،کینیڈا سے امپورٹ کئے جانے والے مولوی کینیڈی کا مجمع لگوایا،ان سے سپریم کورٹ اور پی ٹی وی پر حملے کروائے اور ملک میں قیاس پیدا کیا ، کسی کو توفیق نہیں ہوئی کہ جناب اس ریڈ زون سے کوچ کر جائیں ۔ اس وقت میاں نواز شریف نے خندہ پیشانی سے ملک و قوم کے خلاف اس صورتحال کو ڈیل کیا اور نواز شریف نے اپنی ہمت سے پاکستان کو اس مقام پر کھڑا کیا کہ پاکستان میں امن قائم ہوا، رونقیں بحال ہوئیں۔معاشی ترقی کی ، اقتصادمنصوبے مکمل کئے ، بجلی کے بحران پر قابو پایا۔
روحیل ڈار نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے دور میں آئین و قانون کی بالا دستی اور عوام کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی جدوجہد کی ۔اصل میں یہی وہ جرا ئم ہیں کہ جن کی پاداش میں نواز شریف کو ان کی صاحبزاد ی کے ساتھ جیل میں ڈال دیا گیا ہے ۔میاںنواز شریف نے اس نام نہاد کمانڈو مشرف کہ جو بزدلوں کی طرح باہر چھپا بیٹھا ہے ، کے خلاف اپنی ذاتی رنجش میں نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ قائم کیا ۔یہ بھی دوسرا بڑا جرم ہے کہ جس کی وجہ سے نواز شریف کو پانامہ میں ان کا نام شامل نہ ہونے کے باوجود پابند سلاسل کیا گیا۔پاکستان کی عدلیہ نے آج جو کردار اداکیا ، اس کا عدلیہ خود بھی مستقبل میں دفاع نہیں کر سکے گی ۔ ایک ایسے کیس کی تحقیق شروع کی کہ جس کی کوئی بنیاد نہیں تھی ۔ پاناما میں ساڑھے تین سو سے زائد لوگوں کے نام شامل تھے ، کسی کے خلاف تحقیق نہیں کی گئی۔ جس کا نام شامل نہیں تھا ، اس کے خلاف تحقیق شروع کرکے انصاف کے تقاضوں کی دھجیاں اڑا کر فیصلہ سنا دیا گیا۔وٹس اپ کی کال پر جے آئی ٹی ٹیم شکیل دی گئی ۔یہ سب آئین کو مسخ کرنے کی کوششیں تھیں ، جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر احتسا ب عدالت میں کیس شروع کیا گیا ۔اس کیس میں کوئی بھی شواہد پیش نہ کئے جا سکے۔ احتساب کورٹ پر مارشل لائی سپریم کورٹ کا جج مسلط کرنے کے باوجود جج محمد بشیر کو لکھنا پڑا کہ نواز شریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ۔
روحیل ڈار نے کہا کہ آج پاکستان میں جو دھماکے ہو رہے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں جن اداروں کا کام قومی سلامتی کو یقینی بنانا تھا، وہ اپنا کام چھوڑ کر سیاسی انجنئیرنگ میں مصروف ہیں ، وہ سیاست میں ملوث ہیں، سلامتی کا جو کام انہوں نے کرنا تھا، وہ کرنے کے لئے کوئی موجود نہیں ہے ۔بلوچستان میں کو حملہ ہوا ہے اور جن تنظیموں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ، ان میں بعض الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت کس نے دی ؟یہ کس نے ہمارے معاشرے میں خون کی ہولی شروع کی ہے ؟یہ پاکستان کو کس طرف لے جانا چاہتے ہیں؟ہم نے ستر سال کی تاریخ میں غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا ،المیہ یہ ہے کہ ہم سبق سیکھنے کے لئے تیار بھی نہیں ہیں۔ہم نے عوام کے حقوق غصب کئے اور تاریخ نے ہمیں بنگلہ دیش کی شکل میں سبق سکھایا اور ہمیں وہ سبق پڑھنا پڑھا۔عوام کے حقوق کی چھوٹے صوبوں میں پامالی کی گئی ، ہم نے وہاں بھی غلطیوں سے سبق نہ سیکھا۔اب یہی غلطیاں پنجاب میں کی جا رہی ہے ۔ عوام ماضی کی غلطیوں کو کسی کو دوہرانے نہیں دینگے ۔
مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ، پاکستان کو عزت دو کا بیانیہ ہے ۔جو اس بیانیہ کے خلاف ہو گا، وہ ملک و قومی کی ترقی اور وقار کا مخالف ہوگا۔ عوام ایسے مخالفین کو 25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے ناکام بنا دیں گے ۔
مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سیکرٹری جنرل رانا سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔نیویارک سے ہم انہیں واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے تمام محبب وطن اور جمہوریت پسند عوام میاں نواز شریف اور ان کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔نواز شریف نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ان کی سیاست اقتدار کی سیاست نہیں بلکہ وہ پاکستان میں کسی خلائی مخلوق کا نہیں بلکہ خلق خدا کا راج دیکھنا چاہتے ہیں۔ میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے قید و بند کی مشکلات قبول کر لیں لیکن عوام کے حقِ حکمرانی کی جدوجہد جاری رکھی۔ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کی اس جدوجہد میں اس وقت تک ساتھ دیں گے کہ جب تک میاں نواز شریف کا مشن مکمل نہیں ہو جاتا
میرے ساتھ مل نعرہ لگائیں ۔۔۔۔ووٹ کو عزت دو ۔ووٹ کو عزت دو۔
مسلم لیگ (ن) نیویار ک کے صدر احمد جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس آکر سچ ثابت کر دیا کہ وہ حق پر ہیں۔ انہوں نے ہماری آنیوالی نسلوں کے لئے ان کے سیاسی و جمہوری حقوق کی آزادی کا جھنڈا اٹھایا ہے ۔پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور ان کے خلاف کاروائیاں سخت قابل مذمت ہیں ۔نگران حکومت جانبدار بن گئی ہے ، اس کو فوری ختم کیا جائے ۔لاڈلے کے لئے میدان صاف کیا جا رہا ہے لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔پوری دنیا میں خلائی مخلوق ،قبل از وقت دھاندلی کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ ان حالات میں ہم سب کا فرض ہے کہ ہم جمہوری قوت بن کر ہر سازش کو ناکام بنا دیں ۔نیویارک سے ہم میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کو پیغام دیتے ہیں کہ ان کی جدوجہد کامیاب ہو گی اور آخری فتح حق ، سچ اور پاکستانی عوام کی ہو گی ۔اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں عزیز و اقارب سے کہیں کہ شیر کی فتح کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جیل ٹرائل انتہائی قابل مذمت ہے ۔ نوا زشریف قانون و آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں۔ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) ہی 25جولائی کو کامیاب ہو گی۔
مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر زرک حمید چوہدری نے کہا کہ ہم میاںنواز شریف کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔مشکل وقت میں کمیونٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک فیس بک گروپ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ضمنی الیکشن میں حصہ لیا ۔ ہمیں وہاں پر نا معلوم فون کالز موصول ہوئیں ، ہمیں کہا گیا کہ باہر نہ نکلیں ، جب ہم باہر نکلے تو ہمارے ایک ایک ساتھیوں کو اٹھانا شروع کر دیا گیا ۔ اس کے باوجود لیگی ساتھی باہر نکلے اور انہوں نے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کو ووٹ ڈالے ۔ یہ ایک ثبوت ہے کہ مسلم لیگ کا راستہ روکنے کی آج نہیں بلکہ گذشتہ پانچ سالوں سے مسلسل کوشش کی جا رہی ہے اور اب یہ کوشش کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ایسی غیر جمہوری کوششیں کرنے والے سن لیں ، وہ کل بھی ناکام ہوئے تھے اور 25جولائی کو بھی ناکام ہوںگے ۔عوام 25جولائی کو غیر جمہوری سازشوں کےخلاف ووٹ دے کر نواز شریف کو سرخرو کریں گے۔
کشمیری رہنما محمد تاج خان نے کہا کہ کشمیری امریکن کمیونٹی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ ہم انہیں اس مشکل وقت میں نہیں چھوڑیں گے اور ان کی ووٹ کو عزت دو مہم کی ہر سطح پر سپورٹ کریں گے ۔میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بحال کیا ،سی پیک منصوبہ بنایا، توانائی کے بحران پر قابو پایا ،گوادر پورٹ بنائی ۔یہی وہ جرائم ہیں کہ جن کی وجہ سے انہیں پابند سلاسل کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بعد عمران خان ، شیخ رشید، طاہر القادری، شاہ محمود قریشی جیسے عناصر ہیں کہ جن کو پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔
لیگی رہنما رانا اشفاق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی جماعت ہے ، یہ پاکستان کی خالق جماعت ہے۔ دوسری جانب جو سیاسی جماعتیں ہیں، ا±ن کا کوئی نظرئیہ نہیں ، ان کا نظرئیہ صرف اور صرف نواز شریف کی مخالفت ہے۔ وہ اقتدار کی سیاست کررہی ہیں۔ پاکستان کو اقتدار کی لالچ کی سیاست سے بحرانوں سے نہیں نکالا جا سکتا بلکہ اصولوں کی سیاست سے بچایا جا سکتا۔میاں نواز شریف نے اصولوں ہر سمجھوتہ نہیں کیا اور جیل قبول کرلی۔ ان کی جدوجہد رنگ لائے گی۔آج نیویارک سے یہ پیغام دیں کہ 25جولائی کے الیکشن میں مسلم لیگ کو کامیاب کرواکر پاکستان میں مفاد پرستی اور اصولوں کی سیاست کو مسترد کریں۔
چوہدری عامر رزاق نے کہا کہ انتخابی مہم میں میاں نواز شریف نے اپنا حصہ ڈال دیا، انہوں نے اپنی اہلیہ محترمہ جو کہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ،کولندن کے ہسپتال میں اکیلا چھوڑ کر پاکستان میں اپنی بیٹی کے ساتھ جیل قبول کر لی۔ اب ہم اوورسیز میں بسنے والے جمہوریت پسند پاکستانیوں کا فرض بنتا ہے کہ پاکستان میں اپنے تمام عزیز و اقارب سے کہیں کہ وہ 25جولائی کو مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں اور شیر پر مہر لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی ایک ایک اینٹ کے پیچھے میاں نواز شریف کا نام ہے ۔دفاع، معیشت ، توانائی ، خارجہ امور،ملکی تری سمیت کوئی شعبہ لے لیں، ہر شعبے میں ہونیوالی ترقی میاں نواز شریف کے مرہون منت نظر آئے گی ۔قوم کے سامنے عمران خان اور ان کے حواریوں کے چہرے بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں کہ جنہوں نے ہر موڑ پر ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے ۔
لیڈیز ونگ کی روبینہ نے کہا کہ ہم وہ قوم ہے کہ جس کی قیادت محترمہ فاطمہ جناح نے کی ۔ہم سب کو ملک کا ایک سپای بن کر اپنا قومی کردار ادا کرنا چاہئیے ۔
راجہ رزاق نے کہا کہ نگران حکومت جانبدارانہ کردارادا کررہی ہے اور کھل کر تحریک انصاف کی پارٹی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاںنواز شریف کے دور میں ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پایا گیا، کراچی سمیت ملک بھر میں امن قائم کیا گیا اور سی پیک سمیت کامیابی معاشی منصوبے مکمل کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران چار لاکھ فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کا اقدام مشکوک ہے ۔شیخ رشید ٹی وی پر بیٹھ کر کہہ رہے ہیں کہ فوج اندر بھی ہو گی اور باہر بھی ہو گی ۔یہ سب قبل از الیکشن دھاندلی ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہے ۔
پاکستانی امریکن وکلاءبرائے حقوق کے رہنما رانا رمضان نے کہا کہ ہم شرمند ہ ہیں کہ جس عدلیہ کے لئے دن رات محنت کی ، وہ عدلیہ آزاد نہیں ہوئی ۔ اس عدلیہ نے مفروضوں اور من گھڑت بیانات پر نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا۔ اس فیصلے کی چیف جسٹس افتخارچوہدری ، کامران مرتضیٰ جیسے جیورسٹ نے مخالفت کی ۔بدقسمتی سے عدلیہ آمروں کے راستے پر چل پڑی ۔ صرف چار اور پانچ ججوں کا ایک ٹولہ ہے ،باقی جج اپنا کام منصفانہ طریقہ سے کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی قید کے بعد خوشی ہوئی کہ لیگی کارکنان افسردہ نہیں بلکہ خوش ہیں کیونکہ وہ حق و سچ کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن بالآخر فتح ان کی ہی ہوئی ۔میری اوورسیز کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ حق و سچ کا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسلہ کوئی نہیں بلکہ سیاسی قیادت حل کرے گی اور اسے آزاد کروائے گی۔
فریڈم فورم کے سربراہ ڈاکٹر شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوام نے بنایا۔ ہمارے آباو¿ اجداد جب ایک الگ وطن کی جنگ لڑرہے تھے تو اس وقت جو انگریز کے حواری تھے ، وہ آج تک ملک پر مسلط ہونے کی کوشش میں ہیں ۔ان سے ملک و قوم کی جان چھڑانی ہے ۔عوام نے انگریزوں کو بھگایا۔عوام ہی ملک کی حفاظت کریں گے ۔ الیکشن میں عوام کی حکمرانی والوں کو ووٹ دیں ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار
کی ہوس رکھنے والے ڈکٹیٹر حکومت کرنے کے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں ۔ ان کا راستہ روکنا ہوگا۔ان کے اقدامات کی وجہ سے قوم کا اتحاد پارہ پارہ ہو جاتا ہے ۔
طاہر سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک سوال رکھتا ہوں کہ کیا ملک میں انصاف ہو رہا ہے کہ میاں نواز شریف کو کوئی کرپشن ثانے کئے بغیر جیل میں ڈال دیا۔2018کا الیکشن بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی ۔ پاکستان میں ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، کارکنوں کو ہراساںکیا جا رہا ہے ۔ یہ قبل از وقت دھاندلی ہے ۔لیگی کارکنان الیکشن میں ہر دھاندلی کو ناکام بنا دیں گے ۔ نواز شریف کو اس لئے سزا دی جا رہی ہے کہ اس نے سی پیک بنایا، توانائی کے بحران پر قابو پایا، ملک کو ایٹمی وقت بنایا ، گوادر پورٹ بنائی ،معیشت کو خود مختار بنایا،روز گار کے مواقع پیدا کئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو
ڈانس اور دھرنے کی سیاست کو دفن کردیں گے ۔