مسلم لیگ(ن) سیالکوٹ کے رہنما ملک آصف کی نیویارک آمد
سیالکوٹ مسلم لیگ (ن ) کو گڑھ تھا اور رہیگا، موجودہ حکمرانوںنے سابق دور میں ہونیوالی تمام ترقی کو ریورس گئیر لگا دیا ہے اور عوام صرف ایک سال میں ان سے بیزار ہو گئے ہیں، ملک آصف کا ملک اخترکے استقبالیہ سے خطاب
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ کے رہنما اور سابق چئیرمین یونسل کونسل بھڑتانوالہ ، سیالکوٹ ملک آصف نجی دورہ پر امریکہ پہنچ گئے ہیں، نیویارک میں ان کے قریبی عزیز ملک اختر کی جانب سے انہیںخوش آمدید کہا گیا اور مقامی ریسٹورنٹ میں ان کے اعزاز میںاستقبالیہ دیا گیا۔ ملک آصف چند ہفتے نیویارک میںقیام کریں گے ۔ اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ مسلم لیگ (ن ) کو گڑھ تھا اور رہیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوںنے سابق دور میں ہونیوالی تمام ترقی کو ریورس گئیر لگا دیا ہے اور عوام صرف ایک سال میں ان سے بیزار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورے صوبے کا تو علم نہیں لیکن سیالکوٹ میں موجودہ حکمرانوں میں ڈویلپمنٹ پر ایک پائی بھی نہیں لگائی جس کی وجہ سے شہریوں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حامی اب پچھتا رہے ہیں کہ وہ باتوں میں آکر دھوکے کا شکار ہو گئے۔
PMLN Sialkot, Malk Asif