ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) قریب آگئے ، متحدہ کے حکومت سے فاصلے مزید بڑھ گئے
مسلم لیگ (ن) کے قائدین شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور عامر خان سمیت دیگر پارٹی قائدین سے اہم ملاقات کی
اسلام آباد (اردونیوز )ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن)ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں جبکہ متحدہ کے حکومت سے فاصلے مزید بڑھ گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے قائدین شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور عامر خان سمیت دیگر پارٹی قائدین سے اہم ملاقات کی ۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم سب کے لئے آئین مقدس ہے لیکن آئین کو قابل عمل بھی بنانا چاہئیے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں لوکل گورنمنٹ کا موثرنظام ہو ۔ ہم لوکل گورنمنٹ کے نظام کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے ساتھ مکمل سپورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم کسی مائنس ون ، مائنس ٹو یا حکومت کی تبدیلی کے کھیل میں شامل نہیں ، ہم ملک کے نظام کو کامیابی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔ پاکستان کے مسائل کے حل کےلئے صاف و شفاف الیکشن ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم حکومت بنانے یا گرانے کے لئے نہیں مل رہے ۔