نیویارک میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا جشن فتح
احمد جان کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی ،پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت کی قیام کی خوشی میں وکٹری پارٹی میں تبدیل
پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی ،پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت کی قیام کی خوشی میں وکٹری پارٹی میں تبدیل ہو گئی ۔اس افطار پارٹی میں پاکستان کی طرح نیویارک میں موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے اور پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس ا ے کے مقامی قائدین اور رکان اکٹھے ہو گئے ، اسلام آباد میں کولیشن گورنمنٹ کے قیام کی خوشی منائی، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا ۔افطار پارٹی میں مسلم لیگ (ن) کے روحیل ڈار اور رانا سعید جبکہ پیپلز پارٹی یو ایس اے کے خالد اعوان سمیت دونوں جماعتوں کے اہم عہدیداروں اور ارکان نے شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض رانا سعید نے ادا کئے ۔
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے روحیل ڈار، احمد جان ، غلام حسین ، دانش ملک ، حاجی عزیز ، چوہدری پرویز اختر ، عزیز بٹ ، جاوید خان ، کرنل (ر) مقبول ملک ، راجہ رو¿ف، حسن بھائی، ملک اکبر، چوہدری غلام جیلانی ، افتخار احمد جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے خالد اعوان ، سیمی اسد، ظفر چٹھہ، سلیمان بٹ ، عبدالرو¿ف بھلی ، ولیم شہزاد سمیت دیگر ساتھیوں نے شرکت کی ۔
مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے دونوں جماعتوں کے مقامی قائدین اور شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ووٹ کو عزت ملی ہے اور تحریک انصاف کی حکومت مکافات عمل کا شکار ہوئی ہے ۔
روحیل ڈار، خالد اعوان اور رانا سعید سمیت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے قائدین کا کہنا تھا کہ جیسے پاکستان میں شہباز شریف کی قیادت ایک قومی حکومت بنی ہے ، ویسے ہی اب اوورسیز میں بسنے والی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اپنے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی ایجنڈے کےلئے کام کرے گی اور پاکستان کو خارجی محاز پر کامیاب و کامران بنانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا کام ہے کہ دس اپریل کو جس روز پاکستان کا آئین بنا تھا ، اسی روز ، پاکستان میں جمہوریت کی ایک بڑی فتح متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں سامنے آئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے اور انشاءاللہ پاکستان داخلی و خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجوں سے بھی بخوبی نبرد آزما ہوگا۔
اس افطار پارٹی میںشرکاءنے اس عزم کا اظہار بھی کیاکہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک پل کا کردارادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کی عوام میں اور پاک امریکہ باہمی تعلقات کے فروغ میں اپنا کردارادا کریں گے ۔