پاکستان

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ اقوام متحدہ ”مشن کشمیر“ قرار، وزیر اعظم کے دورے کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعظم نیویارک میں سات روز قیام کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سمیت 15سربراہان حکومت سمیت عالمی قائدین سے اہم ملاقاتیں کریں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ اقوام متحدہ کو ”مشن کشمیر“ کا نام دے دیا گیا ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ اقوام متحدہ ”مشن کشمیر“ ہوگا جس میں مسلہ کشمیر اور کشمیر کی موجودہ صورتحال کو ہر فورم پر بلند آواز میں اٹھایا جائے گا۔ وزیر اعظم نیویارک میں سات روز قیام کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سمیت 15سربراہان حکومت سمیت عالمی قائدین سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
عمران خان جن کا وزیر اعظم بننے کے بعد یہ پہلا دورہ اقوام متحدہ ہے ، جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں میں کشمیر میں جاری بھارتی تسلط اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں ۔ڈاکٹرملیحہ لودھی کے مطابق وزیر اعظم اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کی آواز بنیں گے۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کے وفود کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جس میں وہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے اور اسلامک ممالک پر زور دیں گے کہ وہ موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں ۔
وزیر اعظم کے دورے میں بشمول صدر ٹرمپ کئی عالمی رہنماو¿ں سی دو طرفہ ملاقاتیں ہونگی۔وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی سائیڈ لائینز پر ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم ترک صدر کے ساتھ ملکر نفرت انگیز بیانیوں کے تدارک پر منعقد کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تغیر ، صحت اور سرمایہ کاری پر عالمی کانفرنسوں میں شرکت کرینگے۔
نیویارک میںقیام کے دوران وزیر اعظم نیویارک میں دو اہم امریکی تھنک ٹنک ،ایشیا سوسائٹی اور کونسل آن فارن ریلیشن سے بھی خطاب کریں گے جس میں وہ اپنی حکومت، خطے ، کشمیر، افغانستان ، جنوبی ایشیاءاور اہم عالمی امور کے بارے میں اہم خطابات کریں گے ۔
واضھ رہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 150زائد عالمی سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

PM Imran Khan UN visit 2019

Related Articles

Back to top button