" "
اوورسیز پاکستانیز

عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج ویڈیو خطاب کرینگے

وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں کشمیر، افغانستان سمیت اہم امور پر بات کریں گے اور اقوام متحدہ پر ایک بار پھر مسلہ کشمیر کے حل پر زور دیں گے

نیویارک (محسن ظہیر ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان جمعہ 24ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو خطاب کریں گے ۔ یہ خطاب نیویارک وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان اقوام عالم کے سامنے پاکستان کے عالمی کردار، ملک کی مجموعی صورتحال سمیت خطے کی صورتحال پیش کریںگے ۔ وہ کشمیر اور افغانستان سمیت اہم علاقائی امور کے حوالے سے عالمی برادری کی توجہ اہم امور کی جانب دلائیں گے اور اقوام متحدہ بالخصوص سلامتی کونسل پر ایک بار پھر زور دیں گے کہ وہ مسلہ کشمیر کے حل کو یقینی بنائیں ۔
واضح رہے کہ اس بار وزیر اعظم عمران خان ، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ذاتی طور پر نیویارک نہیں آئے تاہم وہ جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس سے ویڈیو خطاب کریں گے ۔ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی ، جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے بعد وہ نیویارک می اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ شاہ محمود قریشی 25ستمبر تک نیویارک میں قیام کریں گے ۔ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر ان کی اہم عالمی قائدین اور وزراءخارجہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں افغانستان کےلئے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد اور امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انتھونی بلنکن سے بھی اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔

PM Imran Khan to address UN General Assembly

Related Articles

Back to top button