عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین کی گھر جا کر عیادت کی
چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو گھر آمد پر خوش آمدید کہا اور خیر یت دریافت کرنے پر ان کا شکرئیہ ادا کیا
لاہور (اردونیوز ) وزیراعظم عمران خان بدھ کو یہاںپاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سینئر سیاسی رہنما چوہدری شجاعت حسین کے گھر گئے جہاں انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی ، ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار،وفاقی وزیر برائے ہاو¿سنگ طارق بشیر چیمہ، رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین اور رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی بھی موجود تھے۔چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو گھر آمد پر خوش آمدید کہا اور خیر یت دریافت کرنے پر ان کا شکرئیہ ادا کیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) جو کہ اتحاد ی جماعتیں بھی ہیں ، کے باہمی معاملات سمیت اہم امور پر بھی غیر رسمی بات چیت کی ۔
Prime Minister Imran Khan inquires after Shujaat Hussain