" "
پاکستانصحت و سائنس

نواز شریف زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا

پلیٹ لیٹس کی تشویشنال حد تک کمی کی وجہ سے صحت کی بھگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظرسابق وزیر اعظم میاںنواز شریف کو پہلے جیل سے نیب حوالات میں پھر سروسز ہسپتال میں منتقل کیا گیا

سروسز ہسپتال میں منتقل کرنے کے بعد نواز شریف کو پلیٹس لیس دئیے گئے جس کے بعد ان کی صحت کچھ بہتر ہوئی لیکن 23اکتوبر کو پلیٹس لیٹس ایک بار پھر تشویشناک حد تک کم ہو گئے
سابق وزیر اعظم کی صحت کی مسلسل خراب صورتحال کی وجہ سے مریم نواز شریف کو جیل سے سروسز ہسپتال والد کے پاس پنچا دیا گیا، وزیر صحت خود بھی سروسز ہسپتال پہنچیں ، وزیر اعلیٰ کا جہاز ہنگامی صورتحال کےلئے تیار
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے حکم پر بیرون ملک بھجوانے کے لئے بھی حکومت تیار ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی
نواز شریف کی صحت کی صورتحال کو طبی ماہرین نہایت ہی تشویشناک قرار دے رہے ہیں ، حکومت نے نواز شری کی صحت کے معاملے میں بدترین سیاسی انتقامی کاروائی کا مظاہرہ کیا ہے،سینئر صحافی عارف نظامی

لاہور (اردو نیو ز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صحت کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے ۔ ان کی صحت کی خرابی کی وجہ سے پہلے کچھ عرصہ قبل انہیں کوٹ لکھپت جیل سے نیب حوالات منتقل کیا گیا جس کے بعد چند روز قبل ان کے پلیٹس لیٹس کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہونے کے بعد انہیں ایمرجنسی میں سروسز ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طور پر پلیٹ لیٹس ، انجکیٹ کئے گئے جس کے بعد ان کی صحے کچھ بہتر ہو گئی اور جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد بھی بڑھ گئی لیکن 23اکتوبر ، بدھ کو ایک بار پھر میاں نواز شریف کی صحت خراب ہو گئی اور ان کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداددو سے سات ہزار کی تعداد میں رہ گئے ۔ واضح رہے کہ صحت مند انسان کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد تین سے چار لاکھ ہوتی ہے جبکہ میاں نواز شریف کو جب سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعدادصرف 16ہزار تھی تاہم اس تعداد میں بہیتری اس وقت ہوئی کہ جب ان کے جسم میں پلیٹ لیٹس انجیکٹ کئے گئے لیکن بدھ کو ان کی تعداد ایک بار پھر تشویشناک حد تک کم ہو گئی
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسین راشد نے ہسپتال جا کر خود میاں نواز شریف کی عیادت کی اور کہا کہ انہیں صحت کی دیکھ بھال کےلئے ہر ممکن سہولیات اور مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ ڈاکٹر یاسین راشد کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے جہاز کو بھی لاہور میں نواز شریف کی کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کےلئے مختص کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثناءمیاں نواز شریف کی صاحبزادہ مریم نواز جو کہ جیل میں تھیں ، کو بھی بدھ کو سروسز ہسپستال والد کے پاس پہنچا دیا گیا جہاں انہوں نے والد سے تفصیلی ملاقات کی اور ان کی دیکھ بھال کی بعد ازاں انہیں ہسپتال میں ہی رہنے دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت کی صورتحال کو طبی ماہرین نہایت ہی تشویشناک قرار دے رہے ہیں جبکہ معروف تجزئیہ کار و سینئر صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے نواز شری کی صحت کے معاملے میں بدترین سیاسی انتقامی کاروائی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
اہم ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ کے حکم پر بیرون ملک بھجوانے کے لئے بھی حکومت تیار ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔

Related Articles

Back to top button