پاکستان

سکول سیفٹی، نیویارک سٹی سکول چانسلر کے اہم اعلانات

نیویارک سٹی کے پبلک سکولوں میں انٹی سیمیٹزم اور اسلامو فوبیا سمیت کسی بھی قسم کے نفرت انگیز واقعات کے تدارک کے لئے جامع پلان کا اعلان کر دیا گیا ہے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے پبلک سکولوں میں انٹی سیمیٹزم اور اسلامو فوبیا سمیت کسی بھی قسم کے نفرت انگیز واقعات کے تدارک کے لئے جامع پلان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نیویارک سٹی سکول چانسلر ڈیوڈ سی بنکس نے ایتھنک اینڈ کمیونٹی میڈیا کے ساتھ زوم پر ہونیوالی میڈیا راؤنڈ میں جامع پلان کی تفصیلات بیان کیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سکول چانسلرزاور حکام ڈین وائزر برگ، مارک رام پرس سینٹ اور کیرولائن کوانٹینا بھی موجود تھے ۔

سکول چانسلر ڈیوڈ بنکس کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کی اولین ذمہ داری ، پبلک سکولز میں زیر تعلیم بچوں کی بہتر سے بہترین تعلیم و تربیت ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک ادار ے کی حیثیت سےہم مشرق وسطیٰ کا بحران تو حل نہیں کر سکتے تاہم ہم اس امر کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہمارے تعلیمی نظام میں پڑھنے والے سٹوڈنٹس ایک دوست کو زیادہ سے زیادہ سمجھیں اور سیکھیں کہ کیسے باہمی افہام و تفہیم سے زندگی کو گذارا جانا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کے ساتھ روابط قائم اور پہلے سے موجود روابط میں اضافہ کیا جائیگا تاکہ کمیونٹیز کو بھی ساتھ لے کر پبلک سکولوں میں سکول سیفٹی سمیت دیگر مقاصد کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ۔

چانسلر ڈیوڈ بنکس کا کہنا تھا کہ سکول سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے جامع اقدام کئے جائیںگے، ٹیچرز اور سٹاف ممبرز کو مختلف کمیونٹیز کے کلچر سمیت دیگر اہم معاملات کے بارے میں خصوصی ٹریننگ دی جائے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ بارہ سے سولہ فروری کے دورن سکولوں میں ڈائیورسٹی کو celebrateکیا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ نیویارک سٹی میں بڑی تعداد میں رفیوجیز ( پناہ گزینوں ) کے آنے کی وجہ سے رفیوجیز والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروارہے ہیں ۔ ہر سکول میں سٹوڈنٹس داخل کرنے کی ایک حد مقرر ہے ۔ ہمارے سکولوں میں ہر ایک کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے ۔

چانسلر ڈیوڈ بنکس کا کہنا تھا کہ نیویارک پبلک سکولوں میں 76,000اساتذہ بہت ہی شاندار انداز میں کام کررہے ہیں ۔ایک اور سول کے جواب میں بتایا گیا کہ سکولوں میں سکول سیفٹی کے حوالے سے کوئی بھی واقعہ ہو تو اس پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے ۔

چانسلر ڈیوڈ بنکس نے سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ذہبی دباو¿ کا ایک تعلق سوشل میڈیا سے بھی ہے ۔اس حوالے سے بہت سے معاملات اور عوامل پیش نظر اور زیر غور ہیں ۔ ہم اس سلسلے میں مئیرز آفس کے ساتھ مل کر بھی کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پرنسپل کی بھی سٹوڈنٹس ڈسپلن کے حوالے سے بہترین ٹریننگ کررہے ہیں ۔

 

NYC Department of Education Unveils Comprehensive Plan to Tackle Hate: Chancellor Banks Pledges to Combat Antisemitism, Islamophobia, and Ensure Safe Schools

By Mohsin Zaheer

The New York City Department of Education Chancellor, David C. Banks, along with the Office of Ethnic and Community Media, conducted a virtual roundtable to discuss Chancellor Banks’ recent speech outlining a strategy to combat Antisemitism, Islamophobia, and various forms of hate within New York City Public Schools.

During the session with ethnic and community media, Chancellor Banks emphasized the commitment of New York City Public Schools to establish a secure, supportive, and respectful learning environment for all students. He addressed recent incidents of antisemitism, Islamophobia, and other safety concerns, stating that the district is actively implementing a comprehensive plan to address these issues and reinforce its dedication to ensuring safe schools.

Related Articles

Back to top button