بین الاقوامی

پی آئی اے نے پاکستان سے ٹورنٹو، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کےلئے ون وے پروازوں کا فیصلہ واپس لے لیا

برطانیہ اور نارتھ امریکہ میں کرونا کے کنفرم کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر ، حکومت پاکستان نے ،شہریوں کی صحت و سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مذکورہ خطوں کے پروازوں کی اجازت دینا کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے

کراچی، لندن ، ٹورنٹو(اردو نیوز) پاکستان کی قومی ائیر لائینز ، پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز (پی آئی اے ) نے نارتھ امریکہ اور برطانیہ میں کرونا کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر مذکورہ ممالک کےلئے اپنی سپیشل پروازوں کی روانگی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔
اس بات کا اعلان پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز کی جانب سے جاری کردہ خصوصی پریس ریلیز میں کیا گیااور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کے ذریعے بھی مسافروں کو آگاہ کیا گیا ۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ برطانیہ اور نارتھ امریکہ میں کرونا کے کنفرم کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر ، حکومت پاکستان نے ،شہریوں کی صحت و سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مذکورہ خطوں کے پروازوں کی اجازت دینا کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔

اس فیصلے کی روشنی میں پی آئی اے ٹورنٹو، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لئے جمعہ اور ہفتے کو پلان کی گئی اپنی سپیشل پروازوں کی منسوخی کا اعلان کرتی ہے ۔
قومی ائیرلائینز کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پی آئی اے اس زحمت پر اپنے مسافروں سے معذرت خواہ ہے تاہم پی آئی اے یقین دلاتی ہے کہ اس کے لئے اس کے مسافروں اور عملے کی سلامتی اور صحت ہمیشہ مقدم رہتی ہے ۔تبدیل شدہ حالات اگر چہ اچھے نہیں ہیں تاہم کرونا کی عالمی سطح پر پھیلنے والی وبا دنیا بھر میں حکام اور حکومتوں کو مجبور کررہی ہے کہ وہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے فیصلے کریں تاکہ کرونا کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہو ا جا سکے ۔
پی آئی اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لئے ان کے کال سنٹرز پر رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

Attention Passengers:
Islamabad (March 26, 2020) In view of recent spike in the number of diagnosed Corona cases in UK and North America, Government of Pakistan keeping the health and safety of citizens in consideration, has withdrawn the permissions to allow PIA to operate to these territories.
In view of that PIA is cancelling the planned special flights to Toronto, London, Manchester and Birmingham scheduled for Friday and Saturday. PIA regrets the inconvenience caused to the passengers, however would like to
assure that passengers and crew’s safety and health is always the foremost important element for PIA. The changing dynamics may be regretful but the pandemic is forcing authorities and governments globally to continuously review their strategies to fight this challenge and get maximum protection.
Please contact PIA call centre for more information and updates on our operations normalization. Stay safe, stay healthy, stay indoors. PIA Great People to Fly with.

Related Articles

Back to top button