امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کےلئے ٹکٹ کی ادائیگی کی آن لائن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی
”نادرا“ کی جانب سے لانچ کی گئی ویب سائٹ www.piavas.nadra.gov.pk پر مسافر اپنی انفارمیشن ڈال کر ٹکٹ اور فلائٹ کی انفارمیشن حاصل کر سکیں گے
پاکستان کی ’کووڈ۔19‘کے سلسلے میں لانچ کی گئی خصوصی ویب سائٹ کے مطابق واشنگٹن کی پہلی دو پروازوں کے بعد تیسری فلائٹ 17مئی کو نیوآرک (نیوجرسی) سے پاکستان کےلئے روانہ ہو گی
نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان کے وفاقی ادارے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا،NADRA) کی جانب سے امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لئے سپیشل فلائٹس کی دستیابی اور ٹکٹ کی آن لائن ادائیگی کےلئے ’ویب پورٹل ‘ www.piavas.nadra.gov.pkلانچ کر دیا گیا ہے ۔ انٹر نیٹ پر ویب پورٹل پر جائیں تو وہاں پی آئی اے کی ٹکٹ اور فلائٹ انفارمیشن سے متعلق خواہشمند مسافروں سے پاسپورٹ نمبر، پاسپورٹ جاری کرنیوالے ملک کا نام پوچھا جاتا ہے ۔ یہ انفارمیشن سسٹم میں انٹر کرنے کے بعد متعلہ مسافر کو اس کی سسٹم میں موجود انفارمیشن تک رسائی حاصل ہو جائے گی اور مسافر اس امر کو یقینی بنا سکے گا کہ سسٹم میں موجود اس کی انفارمیشن صحیح ہے ۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے 10اور13مئی کو واشنگٹن ڈی سے پاکستان کے شہروں بالترتیب اسلام آباد اور کراچی کے لئے دو سپیشل نان سٹاپ پروازیں چلائی جا رہی ہیں ۔ تیسری فلائٹ نیوآرک ائیرپورٹ ، نیوجرسی سے روانہ ہو گی تاہم اس کی تاریخ کاابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔
امریکہ میں مختلف رپورٹس کے مطابق گذشتہ دو ماہ سے معروف اداکارہ میرا سمیت 12سو سے زائد پاکستانی مسافر پھنسے ہوئے ہیں ۔
پاکستان کی ’کووڈ۔19‘کے سلسلے میں لانچ کی گئی خصوصی ویب سائٹ کے مطابق واشنگٹن کی پہلی دو پروازوں کے بعد تیسری فلائٹ 17مئی کو نیوآرک (نیوجرسی) سے پاکستان کےلئے روانہ ہو گی ۔
PIA special flights online payment facility