پی آئی اے کے بارے میں ایک اور بڑی خبر سامنے آگئی
پی آئی اے کا نام نجکاری کرنے والے اداروں کی فہرست سے خارج ،قومی ائیرلائینز کی نجکاری نہ کئے جانے کے فیصلے کا انکشاف سینیٹ قائمہ کمیٹی نجکاری کے میر محمدیوسف بادینی کی صدارت میں منعقد ہ اجلاس میں ہوا
نجکاری فہرست میں ایس ایم ای بنک ، فرسٹ وویمن بنک ، حویلی بہادر پاور پلانٹ ،ماری پیٹرولیم ،لاکھڑا کول مائینز، سروسز انٹر نیشنل ہوٹل لاہور اور جناح کنونشن اسلام آباد شامل
کراچی (اردو نیوز )پاکستان میں وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائینز پی آئی اے سمیت 14اداروں کا نام نجکاری کئے جانے والے اداروں کی فہرست سے نکال دیا ہے ۔ باالفاظ دیگر موجودہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی ائیرلائینز کہ جس کی ماضی میں نجاری کی خبریں آتی رہیں ، اب قومی ادارے کی حیثیت سے سرکاری تحویل میں ہی چلے گی ۔پی آئی اے کی نجکاری نہ کئے جانے کے فیصلے کا انکشاف سینیٹ قائمہ کمیٹی نجکاری کے میر محمدیوسف بادینی کی صدارت میں منعقد ہ اجلاس میں ہوا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے اثاثوں کا تخمینہ لگانے کیلئے کوئی اسٹڈی نہیں کرائی گئی اور اس سمیت14 اداروں کو نجکاری کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ نجکاری فہرست میں 8 اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے جن میں ایس ایم ای بنک ، فرسٹ وویمن بنک ، حویلی بہادر پاور پلانٹ ،ماری پیٹرولیم ،لاکھڑا کول مائینز، سروسز انٹر نیشنل ہوٹل لاہور اور جناح کنونشن اسلام آباد شامل ہیں۔
PIA not to be privatized