نیویارک میں پی آئی اے کے سابق ملازم خوشحال خان کا انتقال
سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے نسیم گلگتی سمیت کمیونٹی ارکان ، پی آئی اے کے سابق ملازمین نے خوشحال خان کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے
نیویارک (اردونیوز )گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مقامی رکن اور پی آئی اے کے سابق سینئر پرسر خوشحال خان ایک ہفتے کی علالت کے بعد نیویارک کے ہسپتال لانگ آئی لینڈ جیوئش ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں ۔ وہ گذشتہ ایک ہفتے سے علالت کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علا ج تھے ۔ ،مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ خوشحال خان مرحوم کی نما ز جنازہ اتوار کوبعد نماز عشاءمکی مسجد بروکلین (نیویارک) میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں لانگ آئی لینڈ ، نیویارک کے قبرستان میں سپر د خاک کر دیا جائےگا۔
سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے نسیم گلگتی سمیت کمیونٹی ارکان ، پی آئی اے کے سابق ملازمین نے خوشحال خان کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے لوحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ،آمین۔
PIA former employee Khushal Khan passes away in New York