خبریں

پی آئی اے کی ایک سال سے زائد عرصے کے وقفے کے بعد مسقط اور سیالکوٹ کےلئے پروازیں بحال

لاہور سے مسقط اور سیالکوٹ سے شارجہ کے لئے پروازوں کی بحالی کا اعلان پی آئی اے کے پریذیڈنٹ ائیرمارشل ارشد ملک نے کیا

کراچی (اردو نیوز ) پاکستان کی قومی ائیرلائینز نے ایک سال سے زائد عرصے کے وقفے کے بعد مسقط (اومان ) اور شارجہ کے لئے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں ۔ ان پروازوں کا ایک سال سے زائد عرصہ قبل معطل کر دیا گیا تھا۔ مسقط اور شارجہ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا اعلان قومی ائیرلائینز کے پریذیدنٹ ائیر مارشل ارشد ملک نے اپنے ایک اعلامیہ میں کیا ۔لاہور مسقط پرواز کے لئے پی آئی اے کا اے320ائیرکرافٹ استعمال کیا جائے گا ۔لاہور سے پی آئی اے کی پرواز ہفتے میں دو دن ہفتے اور اتوار کو جایا کرے گی ۔مسقط کے ساتھ ساتھ ائیرلائیز کی جانب سے سیالکوٹ سے شاارجہ کی پرواز بھی بحال کر دی گئی ہے جو کہ ہر منگل اور جمعرات کو جایا کرے گی ۔
پی آئی اے کے پریذیڈنٹ ائیرمارشل ارشد ملک نے ائیرلائینز کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسافروں کو بہتر سے بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

Related Articles

Back to top button