" "
پاکستان

امریکہ کے کئے PIAکی پروازوں کی بحالی ؟سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے صورتحال واضح کر دی

امریکی کمپنی بوئنگ چاہتی ہے کہ پاکستان اس سے طیارے خریدے، ائیر بس بہتر ڈیل آفر کررہی ہے ، قطر ائیرویز کے جہاز استعمال کرنے کی صورت میں قطر پر عائد بعض فضائی حدود کی پابندیاں آڑے آتی ہیں

نیویارک (اردو نیوز ) امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ قومی ائیرلائینز پی آئی اے کی امریکہ کے لئے پروازوں کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ پروازوں کی بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی بات کر سکیں۔ وہ نیویارک میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

Ambassador Asad Majeed Khan talks about resumption of PIA flights for US

امریکہ کےلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بازگشت ایک بار پھر اس وقت سے سنائی دینا شروع ہو گئی ہے کہ جب پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ائیرمارشل ارشد ملک نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل جو این ویگنر سے ملاقات کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان سے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی اجازت کے حوالے سے امریکی قونصل جنرل کی جانب سے حوصلہ افزا جواب دیا گیا ۔پی آئی اے حکام کے مطابق ائیرمارشل ارشد ملک کا کہنا کہ پی آئی اے تین امریکی شہروں نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کےلئے براہ راست پروازوں کی اجازت چاہتی ہے ۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ائیرمارشل ارشد ملک نے امریکی قونصل جنرل کو قومی ائیر لائینز کی جانب سے نئے جہازوں کی خریداری کے منصوبے سے بھی آگا ہ کیا ۔امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کامسلسل یہ مطالبہ ہے کہ امریکہ کے لئے پی آئی اے کی پروازیں بحال کی جائیں ۔
دریں اثناءپی آئی اے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی بوئنگ کمپنی چاہتی ہے کہ پی آئی اے اپنے فضائی بیڑے میں توسیع کے سلسلے میں ان سے جہاز خریدے لیکن وہ 20فیصد ایڈوانس کی بجائے 50فیصد ایڈوانس چاہتے ہیں دوسری جانب ائیر بس کمپنی کی کوشش ہے کہ پاکستان بوئنگ کی بجائے ائیر بس خریدے ۔یوں جہاز بنانے والی ان دو کمپنیوں کی کھینچا تانی بھی پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کی راہ میں ایک رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔
Shaharyar Chaudhry Law Firm AdAd -قطر کے حوالے سے پی آئی اے کو جہازوں کی فراہمی کے حوالے سے جو تکنیکی دشواری بیان کی گئی ہے ،اس کے مطابق بعض عرب ممالک کی جانب سے قطر ائیرویز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے لہٰذا اگر پی آئی اے اگر قطر ائیرویز کے ساتھ کسی انتظام کے تحت ان کے جہاز قطر ائیرویز کے لوگو کے ساتھ استعمال کرتی ہے تو فضائی حدود کے استعمال کی پابندی کی رکاوٹ آڑے آتی ہے ۔پی آئی اے انتظامیہ جب تک مذکورہ تمام پچیدگیوں کو دور نہیں کر لیتی ، اس وقت تک امریکہ کے لئے پروازوں کی بحالی کے فیصلے کو حتمی شکل نہیں دی جا سکے گی ۔

Related Articles

Back to top button