بین الاقوامیپاکستان

پی آئی اے کی یورپ کے بعد برطانیہ اور امریکہ کےلئے پروازیں کب بحالی ہوپائیں گی ؟

When Will PIA Resume Flights to the UK and US After Europe?

دیکھنا یہ ہوگا کہ آیا پی آئی اے انتظامیہ اور موجودہ حکومت ، یورپ کے بعد برطانیہ اور پھر امریکہ کے روٹس کے لئے قومی ائیر لائینز کی پروازوں کی بحالی پر کسی پیش رفت کو ممکن بنا سکے گی !!!

نیویارک ( محسن ظہیر سے )یورپین ایوی ایشن ایجنسی نے پاکستان کی قومی ائیر لائینز ، پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز ( پی آئی اے ) کی یورپ کے لئے پروازوں کی کلئیرنس دے دی ہے ۔ پی آئی اے حکام کے مطابق قومی ائیر لائینز کی یورپ کے لئے مرحلہ وار پروازیں جلد بحال ہو جائیں گی ۔واضح کہ پی ٹی آئی کے دور میں وزیر ایوی ایشن غلام سرور کے اس بیان کہ پی آئی اے کے بعض پائلٹ کے لائنسنس مشکوک ہیں ، کی بنیاد پر یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا۔اب یورپین ایو ی ایشن ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے اور پائلٹ کے کوائف کی مکمل چھان بین کے بعد پی آئی اے کی پروازوں کو یورپ کے لئے پرواز کی اجازت دے دی گئی ہے ۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے یورپ اور برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے ۔

دریں اثناءپاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز کی نجکاری کے سلسلے میں ضروری کاروائی بھی جاری ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ کے روٹ بحال ہونے کے باوجود پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلے پر حکومت قائم ہے تاہم روٹس کی بحالی کی وجہ سے قومی ائیر لائینز کی نجکاری کے حوالے سے قدر میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب امریکہ ( یو ایس اے ) میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی بھی پی آئی اے کی پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی منتظر ہے اور کمیونٹی یہ سوال اٹھا رہی ہے کہ آیا یورپ کے بعد پی آئی اے کے امریکہ کے لئے پروازوں کا روٹ بھی بحال ہوگا یا نہیں ؟واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے پاکستان سے امریکہ آنے والی ڈائریکٹ پروازوں کے لئے قومی لائینز کی اہم امور پر کلئیرنس درکار تھی ۔ اس دوران پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے بیان کی وجہ سے امریکہ کی پروازوں کا معاملہ مزید طوالت اختیار کر گیا ۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ آیا پی آئی اے انتظامیہ اور موجودہ حکومت ، یورپ کے بعد برطانیہ اور پھر امریکہ کے روٹس کے لئے قومی ائیر لائینز کی پروازوں کی بحالی پر کسی پیش رفت کو ممکن بنا سکے گی !!!

When Will PIA Resume Flights to the UK and US After Europe?

Related Articles

Back to top button