فل راموس کا پاکستانی سمیت دیگر کمیونٹیز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اٹارٹی سفک کاؤنٹی ٹم سینی کی حمایت کا اعلان
ووٹرز دو نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، فل راموس
سفک کاؤنٹی کے چیف لاءانفورسمنٹ آفیسر کی حیثیت سے سفک کاو¿نٹی کو محفوظ اور قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتا رہا ہوں اور کرتا رہونگا،ٹم سینی
NY Assembly Assistant Speaker Philip Ramos Endorses Tim Sini for District Attorney Suffolk
نیویارک (اردونیوز )نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کی سفک کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے الیکشن دو نومبر کو ہونے جا رہے ہیں ۔ موجودہ ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹموتھی سینی جو کہ ٹم سینی کے نام سے جانے جاتے ہیں ، دوسری ٹرم کے لئے انتخابی میدان میں ہیں ۔نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے اسسٹنٹ سپیکر اور سینئر اسمبلی مین فل راموس نے ٹم سینی کی دوسری ٹرم کے لئے ڈسٹرکٹ اٹارنی الیکشن میں تائید و حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے لانگ آئی لینڈ فیڈریشن آف لیبر کے دفتر میں ہونیوالی ایک تقریب میں کیا جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے قائدین راجہ حسن احمد ، کمال طاہر، رفیع فاضلی اور سعید حسن اور لہمیا سمیت سپنشن و دیگر دیگر کمیونٹی قائدین نے شرکت کی ۔
اسمبلی مین فل راموس کا کہنا تھا کہ ٹم سینی کی پہلی ٹرم کی کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہم سب کی دوسری ٹرم کے الیکشن میں ا ن کی مکمل سپورٹ و تائید کا اعلان کرتے ہیں ۔ انہوں نے ووٹرز سے کہا کہ وہ دو نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹم سینی نے فل راموس سمیت پاکستانی و دیگر کمیونٹی قائدین کی سپورٹ و تائید کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفک کاؤنٹی کے چیف لاءانفورسمنٹ آفیسر کی حیثیت سے سفک کاؤنٹی کو محفوظ اور قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتا رہا ہوں اور کرتا رہونگا۔ٹم سینی کا کہنا تھا کہ bail reformکی موجودہ قانون سازی کی میں اور میرے آفس نے مخالفت کی تھی اور ہم اس قانون سازی میں ترامیم کے لئے مسلسل اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما راجہ حسن احمداور لہمیا کا کہنا تھا کہ ٹم سینی نے ڈسٹرکٹ اٹارنی کی حیثیت سے ہمیشہ قریبی تعلق رکھتے ہوئے کام کیا ہے ۔راجہ حسن احمد کا کہنا تھا کہ سفک کاؤنٹی میں پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ، پاکستانی کمیونٹی دو نومبر کے الیکشن میں اپنے حق رائے دہی کا بھرپور مظاہرہ کرے ۔