اوورسیز پاکستانیز
امریکہ میں فائزر کی کورونا ویکسین کی مکمل منظوری دے دی گئی
ایف ڈی اے نے پیر کو 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے فائزر،بائیو ٹیک کوویڈ 19 ویکسین کی مکمل منظوری دے دی ہے
نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے )نے پیر کو 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے فائزر،بائیو ٹیک کوویڈ 19 ویکسین کی مکمل منظوری دے دی ہے۔ یہ پہلی کورونا وائرس ویکسین ہے جسے ایف ڈی اے نے منظور کیا ہے ، اور توقع ہے کہ اس منظوری کے بعد ویکسین مینڈیٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔واضح رہے کہ ایف ڈی اے کی جانب سے کورونا وبا کے آغاز پر فائزر ویکسین کی ہنگامی حالات میں استعمال کی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم اب ایف ڈی اے کا حتمی طور پرکہنا ہے کہ فائزر ویکسین ، کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے لگوائی جا سکتی ہے۔
Pfizer’s COVID Vaccine Gets Full Approval From The FDA