بین الاقوامی

پاکستانی امریکن کونسل کی سانحہ پشاور کی پرزور مذمت

خود کش حملے میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، سیم خان

نیوجرسی ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کونسل کی جانب سے پشاور کی امامیہ مسجد پر ہونیوالے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور خود کش حملے میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ ، غم اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

پاکستانی امریکن کونسل کے سربراہ سیم خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام اورسیز پاکستانی بشمول سیاسی قیادت سانحہ پشاور کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں جس میں بے گناہ شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوں ۔


پاکستان امریکن کونسل کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت پاک میں جب بھی امن و امان بھائی چارگی اور ترقی کا سفر شروع ہوا، ایسی ہی تخریبی کاروائیوں کا سہارا دشمن نے لیا تاکہ ملکی ترقی اور باہمی اتحاد و بھائی چارگی کو پارہ پارہ کیا جاسکے لیکن ہم زندہ قوم ہیں۔


پاکستانی امریکن کونسل کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس سوگ اور غم کے موقع پر ہم متحد ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں سانحہ میں شہید ہو نے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔

نیویارک میں کانگریس وومین ایوٹ کلارک اور PALSکے اشتراک سے فری ویکسین اور کووڈ ٹیسٹنگ

اللہ پاک سب مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ہمارا دشمن نابود ہو، آمین ۔

Related Articles

Back to top button