پاکستان

پرویز مشرف نے اپنی پارٹی کی سربراہی چھوڑ دی

آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دے کر کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ، پارٹی کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے

دوبئی (اردو نیوز ) سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔یہ بات آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد نے بتائی ۔ ان کاکہنا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت سے نااہلی ختم نہیں ہوئی تھی ،انہوں نے استعفیٰ اس لیے دیا کہ وہ بیرون ملک رہ کر پارٹی نہیں چلا پا رہے تھے۔آل پاکستان مسلم لیگ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دی گئی ہے جس میں اے پی ایم ایل نے ڈاکٹر امجد کو پارٹی سربراہ بنانےکی گزارش کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارٹی رجسٹریشن میں ڈاکٹر امجد کو سربراہ مقرر کیا جائے۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ پرویز مشرف پارٹی کے سر پرست اعلیٰ رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button