نیویارک میں تاریخ رقم، PAYOکے زیر اہتمام بروکلین بورو ہال میں یوم جمہورئیہ منایا گیا
تقریب میں کانگریس ویمن ایوٹ کلارک ،بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز ، سارہ سعید (مئیر آفس)، عالیہ لطیف ( کمپٹرولر آفس )، سارجنٹ ضیغم عباس اور پرویز صدیقی سمیت اہم شخصیات کی شرکت
تقریب کے انعقاد میں PAYOکے عہدیداران ہمایوں ریاض ، وکیل احمد، جواد شبیر ، زبدہ ملک ، عدنان نذیر، واجد علی ، میاں عبداللہ شاہد، حرا وحید ، نبیل احمد سمیت ساتھیوں نے اہم کردارادا کیا
پاکستان اور امریکہ کے ترانے پڑھے گئے، پاکستان زندہ آباد اور پا ک امریکہ دوستی پائندہ آباد کے نعرے،بورو ہال میں پاکستان کا بہت بڑا سبز ہلالی پرچم لگایا گیااور ہال اور جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا
پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن ،کمیونٹی کی وہ اہم و نمائندہ تنظیم ہے کہ جس کی کوششوں سے کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین کے ایک حصے کا نام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کیا گیا
نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں یوم پاکستان کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے جواں سال ارکان کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO)کے زیر اہتمام نیویارک کی سب سے بڑی کاو¿نٹی بروکلین کے بورو ہال میں تاریخ میں پہلی بار یوم جمہورئیہ پاکستان کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے انعقاد میں PAYOکے عہدیداران چئیرمین ہمایوں ریاض ، پریذیڈنٹ وکیل احمد، وائس پریذیڈنٹ جواد شبیر ، جنرل سیکرٹری زبدہ ملک ، خزانچی عدنان نذیر، ایڈوائزر واجد علی ، چیف کوارڈیی نیٹر میاں عبداللہ شاہد، پبلک ریلیشن حرا وحید ، ایونٹ کوارڈی نیٹر نبیل احمد سمیت ساتھیوں نے اہم کردارادا کیا ۔پاکستانی کمیونٹی کے جواں سال ارکان کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اس تقریب میں کانگریس ویمن ایوٹ کلارک اور بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز ،مئیر آفس نمائندہ سارہ سعید ، کمپٹرولر آفس نمائندہ عالیہ لطیف ،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سارجنٹ ضیغم عباس،چئیرمین اپنا کمیونٹی سنٹر بروکلین پرویز صدیقی اور کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں نیویارک پولیس کے کیپٹن عدیل رانا سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیا ت اور ارکان بالخصوص بچوں، خواتین اور بڑوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں PAYOکے ٹرسٹیز صغیر احمد ، وقاص شبیر، مجید احمد، منصور حسن ، چوہدری اجمل ، روف بیگ، ارسلان محبوب ، نعیم سلیم ، فیاض احمد، رضوان رضا ، اویس بھٹی بھی شامل تھے ۔
تقریب کا آغاز امام طاہر اور رانا اخلاق کی جانب سے تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول سے ہوا جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے ترانے پڑھے گئے اور بورو ہال پاکستان زندہ آباد اور پا ک امریکہ دوستی پائندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔بورا ہال میں پاکستان کا بہت بڑا سبز ہلالی پرچم لگایا گیااور ہال اور جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض زبدہ ملک نے انجام دئیے ۔شرکاءکی بیشترتعداد پاکستان کے قومی لباس میں ملبوس تھی جس کی وجہ سے بورو ہال میں پاکستانیت کے رنگ نمایاںرہے ۔تقریب میں پاکستانی بچوں نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم تھام کر قومی نغموں پر شاندار پرفارمنس بھی دی اور شرکاءسے خوب داد وصول کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس ویمن ایوٹ کلار ک اور بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور کمیونٹی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کی سب سے بڑی کاو¿نٹی اور امریکہ کے شہر بروکلین کے بورو ہال میں اگر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم آویزاں کیا گیا ہے اور بورو ہال میں یوم جمہورئیہ پاکستان منعقد کیا گیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کمیونٹی کی امریکہ بھر میں بڑی اہمیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہیریٹیج، کلچر کو ملکر مناتے ہیں تو ایک دوسرے کے بارے میں آگاہی پیدا ہو تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یکساں حقوق ، اہم امریکی بنیادوں میں شامل ہے جسے ہر صورت میں یقینی بنانا چاہئیے ۔
New York’s Pakistani Community Celebrates Pakistan Day at Brooklyn Borough Hall
یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنا کمیونٹی سنٹرکے چئیرمین پرویز صدیقی ، سارجنٹ عدیل رانا کا کہنا تھا کہ کمیونٹی یوم پاکستان اس عہد کے ساتھ منا رہی ہے کہ وہ اوورسیز میں وطن عزیز کے سفیر بن کر اپنے قول و فعل سے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔ انہوں نے بورو ہال میں یوم پاکستان کی تقریب کے انعقاد کی اجازت دینے پر بورو پریذیڈنٹ کا شکرئیہ ادا کیا ۔
پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے وکیل احمد نے کہا کہ آئندہ سال یوم پاکستان نیویارک کے سٹی کونسل ہال میں منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے ۔چئیرمین جواد شبیر نے پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے تمام مہمانان خصوصی اور شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی سپورٹ ، شرکت اور رہنمائی کے بغیر بورو ہال میں یوم جمورئیہ پاکستان کے انعقاد کی تاریخ رقم کرنا ممکن نہ تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن ،کمیونٹی کی وہ اہم و نمائندہ تنظیم ہے کہ جس کی کوششوں سے گذشتہ ماہ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین کے ایک حصے کا نام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کیا گیا ۔