پاکستان

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اتحادی بھی تلملا اٹھے

اتحادیوں کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے

اسلام آباد (احسن شیخ سے ) پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں چھ روپے سے زائد اضافے کے بعد خود برسرا قتدار مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف سمیت اتحادی قائدین بشمول آصف زرادری اور ایم کیو ایم تلملا اٹھے ہیں ۔ ان اتحادیوں کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

مریم نواز کا کہناہے کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑی ہییں جبکہ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد پہنچ کر وزیر اعظم سمیت حکومتی شخصیات سے خود بات کریں گے ۔

ایم کیو ایم کی جانب سے بھی پٹرول کی قیمتوں پر اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت پر کیا گیا ہے کہ جب دنیا میں پٹرول کی قیمت کم ہو رہی ہے ۔لیکن مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے طے شدہ معاملات کے مطابق جو اقدامات طے تھے، وہ اٹھائے جانے ضروری ہیں ۔

دریں اثناءیہ خبر بھی آرہی ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ تقریبا طے پا چکا ہے

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button