پاکستانی امریکن خواتین بھی مردم شماری کےلئے متحرک
پاکستانی امریکن سکلڈ وومین آرگنائزیشن PASWOکے زیر اہتمام مستحق افراد میں 26ویں ہفتہ واراشیائے خوردو نوش کی تقسیم کے موقع پر سنسز ڈرائیو کا بھی اہتمام کیا گیا
تقریب میں بروکلین کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گنزالس سمیت مقامی اہم امریکی شخصیات اور کمیونٹی ارکان کی شرکت ، کمیونٹی پر مردم شماری میں سو فیصد شمار پر زور دیا گیا
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین بھی امریکہ میں جاری مردم شماری میں پاکستانی کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے متحرک ہو گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں خواتین کی ایک نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن سکلڈ وومین آرگنائزیشن PASWOکے زیر اہتمام مستحق افراد میں 26ویں ہفتہ واراشیائے خوردو نوش کی تقسیم کے موقع پر سنسز ڈرائیو کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں بروکلین کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گنزالس نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
عطیہ شہناز کا کہنا تھا کہ سنسز ڈرائیو کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے سو فیصد ارکان ، کا امریکہ میں جاری مردم شماری میں شمار ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ یہ فوڈ پنٹری کا مسلسل 26واں ہفتہ ہے ۔ اس دوران ہم مستحق افراد میں اشیائے خوردو نوش تقسیم کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گنزالس ، مارک، اپیل ، بورس نوبل اور سائما اور انتھونی بیک فورڈ سمیت سب کے مشکور ہیں کہ جو ہماری فوڈ ڈرائیو میں شریک ہو کر ہمارے دست و بازو بنتے ہیں اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ عطیہ شہناز کا کہناتھا کہ امریکہ میںجاری مردم شماری ہر کمیونٹی کی طرح پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس مردم شماری سے ہی ہماری تعداد کا تعین ہوگا اور کمیونٹی کی آبادی کے لحاظ سے وسائل مختص ہوں گے ۔
”پاسو“ کی راحیلہ اسلم ، سمیرا نور، صفیہ علی ، شاہین کھوکھر (روبی باجی) ، مسرت صدیقی اور صائمہ نور نے بھی کمیونٹی کی خواتین پر زور دیا کہ وہ مردم شماری کہ جس میں اب ایک ماہ باقی رہ گیا ہے ، میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سو فیصد شمار کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک اگنزالس کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا بحران کے دوران امیگرنٹ کمیونٹیز کی PASWOجیسی تنظیموں کا خدمت خلق کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری پورے ملک کے لئے ہی نہیں بلکہ ہر ایک کمیونٹی اور فرد کے لئے آئندہ دس سالوں کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔ ایرک گنزالس نے کہا کہ میرے آفس (ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس)کا کام انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ہمارا آفس اپنے اس کام کو یقینی بنانے میں اپنا ہر ممکن کردارادا کرتا ہے ۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اٹارنی گنزالس کے ساتھ ساتھ بروکلین کے مقامی امریکی مقائدین بورس نوبل ، مارک ایپل ، انتھونی بیک فورڈ اور سائما کیر نایا نے بھی PASWO کی خواتین ارکان کے ساتھ ملکر مستحق نیویارکرز میں اشیائے خوردو نوش تقسیم کیں ۔
New York: September 20, 2020 – New York’s Pakistani American community women representative organization Pakistani American Skilled Women Organization (PASWO) organized a Census drive to make sure maximum members of the Pakistani American community should get counted in ongoing U.S. Census 2020. In this regard a special event was organized which was attended by Brooklyn District Attorney Eric Gonzalez and many others.
Urdu News USA report