امریکی کانگریس ویمن ایوٹ کلارک یوم آزادی پر پاکستان کے رنگ میں رنگی گئیں
عطیہ شہنازاور ان کی ساتھیوں کے زیر اہتمام اس تقریب میں پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک کے علاقے بروکلین کی یو ایس کانگریس میںنمائندہ کانگریس ویمن ایوٹ کلارک (ڈیموکریٹ ) یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں پاکستان کے رنگ میں رنگی گئی۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ہنر مند خواتین کی نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن سکلڈ ویمن آرگنائزیشن “(PASWO) کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں نیویارک میں منعقد ہونیوالی پہلی پروقار تقریب میں کانگریس ویمن ایوٹ کلارک پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سبز اور سفید میں رنگ کر شریک ہوئیں ۔ انہوں نے آرگنائزیشن کی فرمائش پر پیش کئے جانیوالے سبز و سفید رنگ کا قمیض شلوار پہنا اور اسی لباس میں ملبوس ہو کر تقریب میں شریک ہوئیں ۔ تقریب میں شرکت کے موقع پر انہیں سبز اور سفید رنگ کی چوڑیاں بھی پہنائی گئیں ۔
کانگریس ویمن کے علاوہ بروکلین (نیویارک) سے کونسل مین کے امیدوار سٹیون پیٹزر بھی ”پاسوا“ تنظیم کی جانب سے پیش کی گئی شلوار قمیض میں ملبوس ہو کر تقریب میں شریک ہوئے ۔ اسی تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف بروکلین چارلس شول نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
عطیہ شہنازاور ان کی ساتھیوں کے زیر اہتمام اس تقریب میں پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا ، بچوں نے قومی نغموں پر پرفارمنس دی اور شرکاءنے مل کر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔
PASWO Celebrates Pakistan Independence Day