بین الاقوامی

بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی امیگرنٹ افئیرز چیف کی پاکستانی خواتین سے ملاقات

 

امیگرنٹ کمیونٹیز کے کسی دھوکہ دہی ، جعل سازی سے بچنے یا جرم کا شکار ہونے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں اپنے قانونی حقوق اور اہم معاملات سے ہر ممکن آگاہی ہو ، ایسا کہنا ہے نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی بروکلین آفس میں امیگرنٹس افئیرز یونٹ کی چیف اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی گلوریا رائیوس کا ۔
اُن سے کمیونٹی کی خواتین کی خصوصی ملاقات اور لیگل سیمینار کے انعقاد میں خواتین کی ایک نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن سکلڈ ویمن آرگنائزیشن “(PASWO) کی عطیہ شہناز، راحیلہ اسلم اور سمیرا نور اور ان کی ساتھیوں نے کیا ۔
گلوریا رائیوس نے سیمینار کے شرکاءکو بتایا کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس بروکلین قطع نظر امیگرنٹ سٹیٹس کے ہر ایک کی مدد کرتا ہے ۔ اس لئے اگر کوئی بھی شخص کسی بھی جرم ، زیادتی یا قانون کی خلاف ورزی کا شکار ہو تو وہ ڈی اے آفس سے رابطہ کرے ۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان سے کہا کہ بعض لوگ امیگرنٹس کے پاس قانونی دستاویز نہ ہونے پر ان کا استحصال کرتے ہیں ، انہیں کام کی کم اجرت دیتے ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے ۔
اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی ، کمیونٹی ارکان سے کہا کہ قانونی معاملات کے سلسلے میں ہمیشہ مستند قانونی ماہرین اور اٹارنیز کی خدما ت حاصل کریں اور بھولے بھالے امیگرنٹس کو بیوقوف بنا کر نقصان پہنچانے والے جعل سازوں کے حربوں سے ہوشیار رہیں
سیمینار میں شرکاءنے امیگریشن سمیت مختلف قانونی امور کے بارے میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی سے سوالات کئے اور اہم امور کے بار ے میں معلومات اور رہنمائی حاصل کی ۔
عطیہ شہناز کا کہنا تھا کہ لیگل سیمینار کا مقصد پاکستانی کمیونٹی میں اہم قانونی امور اور حقوق کے بارے میں آگاہی پید اکرنا ہے اور PASWOاس سلسلے کو جاری رکھے گی ۔

PASWO

Related Articles

Back to top button