نیویارک میں امریکی عوام ، پاکستانی ہمسائیوں کی خدمت خلق کے معترف
”پاکستانی امریکن سوسائٹی آف نیویارک “ اور مسجد دارالقرآن کے زیر اہتمام فری کووڈ ٹیسٹنگ، انٹی باڈی ٹیسٹنگ اور میڈیکل چیک اپ کا اہتمام کیا گیا
نیویارک (اردونیوز )لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن سوسائٹی آف نیویارک “ (PASNY) اور مسجد دارالقرآن کے زیر اہتمام مسلم و دیگر کمیونٹیز کے لئے بلا امتیاز فری کووڈ ٹیسٹنگ، انٹی باڈی ٹیسٹنگ اور میڈیکل چیک اپ کا اہتمام کیا گیا ۔مسجد دارلقرآن کی پارکنگ لاٹ میں لگائے جانیوالے اس میڈیکل کیمپ کے اہتمام میں PASNYکے عہدیداران فضل حق سید، رفیع فاضلی اور اشرف اعظمی کے علاوہ مسجد دارالقرآن کے پریذیڈنٹ شاہد میاں اور ان کے ساتھیوں نے خصوصی کردا را دا کیا ۔نیویارک سٹیٹ اسمبلی مین فل راموس نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور پسنی کی خدمات کو سراہا۔
کورونا وبا کی وجہ سے ٹیسٹنگ اور میڈیکل چیک اپ کے لئے آنے والے افراد کی پہلے ڈرائیو تھرو رجسٹریشن کی گئی ، بعد ازاں میڈیکل وین میں ان کی ٹیسٹنگ اور میڈیکل چیک کیا گیا ۔ اس سہولت سے مقامی لانگ آئی لینڈرز مستفید ہوئے اور انہوں نے PASNYاور مسجد MDQکا کورونا وبا جیسے مشکل وقت میں ایسی اہم خدمات فراہم کرنے پر شکرئیہ ادا کیا ۔
Free COVID-19 & Antibody Testing by PASNY at MDQ Bayshore, Long Island
مسجد دارالقرآن کے پریذیڈنٹ شاہد میاںکا کہنا تھا کہ MDQمیں ہر ہفتے کوئی نہ کوئی خدمت خلق کے کام ہوتے رہتے ہیں ۔ موجودہ حالات میں کوووڈ ٹیسٹنگ ضروری تھی اور خوش آئند بات ہے کہ اب PASNYکے ساتھ مل کر یہ خدما ت بھی سب کو بلا امتیاز فراہم کررہے ہیں
اشرف اعظمی نے کہا کہ بعض لوگوں کے پاس ہیلتھ انشورنس ہیں اور بعض کے پاس نہیں بھی ہیں ۔ اس لئے ہم نے فری کووڈ اور انٹی باڈی ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ میڈیکل چیک اپ کا اہتمام کیا ۔ہم یہ خدمات سب کو بلا امتیاز اور فری فراہم کررہے ہیں ۔ نیویارک میں تیزی سے کورونا وبا کے پھیلاو¿ کی صورتحال کے پیش نظر کووڈ ٹیسٹنگ بہت ضروری ہے ۔
فضل حق سید کا کہنا تھا کہ PASNYنے کورونا وبا کی صورتحال کے پیش نظر بے شور، لانگ آئی لینڈ کے علاقے میں فری کووڈ ٹیسٹنگ کا اہتمام کیاتاکہ لوگوں کو ان کے گھر اور علاقے کے نزدیک یہ اہم ترین سہولت فری دستیاب ہو ۔ ٹیسٹنگ بہت ضروری ہے اور سب کو خود کو ہر لحاظ سے محفوظ رکھنا چاہئیے ۔
ڈاکٹر الماس نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہم یہی ہدایت کریں کہ لوگ جس حد تک ممکن ہو ، گھروں تک محدود رہیں ، لوگوں سے زیادہ نہ ملیں۔ ٹیسٹ کرواکر اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ محفوظ ہیں۔ کوشش کریں کہ ٹیسٹ اس وقت کروائیں کہ اگر آپ میں علالت کی کوئی علامات محسوس ہوں بصورت دیگر خود کو گھروں میں محدود رکھیں ۔
اسمبلی مین فل راموس کا کہنا تھا کہ PASNYکے مشکور ہیں کہ جنہوںنے ہماری کمیونٹی میں فری کووڈ ٹیسٹنگ کا اہتمام کیا۔یہ قابل ستائش خدمات ہیں ۔ لوگوں کو ان کے گھروں کے نزدیک ٹیسٹنگ اور میڈیکل چیک اپ جیسی خدمات فراہم کرنے جیسے اقدام کو ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔
رفیع فاضلی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیسٹنگ سائٹ کوئی ریگولر سائٹ نہیں ، ہم یہاں پر پی سی آر ، انٹی باڈی ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز سے مشاورت کا بھی اہتمام کررہے ہیں اور انشاءاللہ ہم ہفتے ، یہ سلسلہ جاری رکھیں گے
ڈاکٹر سید تمکین احمد جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں ’ڈوزز ‘ لگوا لی ہیں ، کاکہنا ہے کہ کورونا ویکسین حاصل کرنا بالکل محفوظ ہیں ۔میں نے خود ویکسین حاصل کی ، میں خود کو بالکل محفوظ اچھا محفوظ کررہا ہوں ۔ لوگوں سے کہوں گا کہ بے بنیاد باتوں پر توجہ نہ دیں بالکل میڈیکل ماہرین اور سائنسدانوں کی باتوں کو وزن دیں اور وہ سب زور دے رہے ہیں کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے جب موقع ملے ، بلا تاخیر ویکسین لگوائیں ۔