پاکستانخبریں

نیویارک میں پرویز مشرف مرحوم کے لئے تعزیتی اجلاس

Condolence meeting and Fateh e Khawani for Gen (r) Parvez Musharraf in New York

ارشد خان ، وسیم سید اور عاطف خان سمیت ساتھیوں کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس میں پرویز مشرف کےلئے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی، بطور صدر و آرمی چیف خدمات کو سراہا گیا

نیویارک (اردو نیوز ) پاک امریکن رابطہ کمیٹی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سرگرم و معروف سماجی شخصیات ارشد خان ، وسیم سید اور عاطف خان سمیت ساتھیوں کے زیر اہتمام پاکستان کے سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ ) پرویز مشرف کی وفات پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ ارشد خان کی زیر صدارت اجلاس میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ڈاکٹر تجمل گیلانی، ارشد احمد شیخ، طاہر پیرزادہ، میجر (ر) زاہد الرحمان ، کشمیری رہنما چوہدری ظہور اختر نے خصوصی شرکت کی جبکہ تعزیتی اجلاس میں عطیہ شہناز، راحیلہ فردوس، نصرت سہیل ، فوزیہ چغتائی، ڈاکٹر سلمیٰ کوثر ، شاہین کوثر ، حنا صدیقی ،مشتاق احمد کمبوہ ،امام فخر الدین ،خالد رندھاوا، ارشد عطائ، عدیل خان ، امام احمد علی ، امتیاز احمد(الریان فیونرل ہوم ) ، جمال ظفر، عادل رحمانی سمیت کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تعزیتی اجلاس میں نظامت کے فرائض وکیل انصاری نے ادا کئے جبکہ امام احمد علی نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ۔ خالد رندھاوا نے بار گاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ امام فخر الدین نے پرویز مشرف مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کرواتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کی مغفرت فرمائیں، ان کی منزلیں آسان فرمائیں اور درجات بلند فرمائیں ۔

تعزیتی اجلاس میں پرویز مشرف مرحوم کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ”سب سے پہلے پاکستان “ کے نعرے پر یقین اور عمل کرنے والے پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں پاکستا ن میں ہر شعبے میں گرانقدر اصلاحات کیں ،ملکی معیشت کو سنبھالا دے کر ترقی کی راہ پر ڈالا، اقوام عالم میں ملک و قوم کا وقار بلند کیا ور بطور ایک پروفیشنل سولجر کے جرات و بہادری کے گرانقدر کارنامے انجام دئیے ۔ اوورسیز پاکستانی ن کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے اور ان کے لئے دعا گو رہیں گے ۔

 

Arshad Khan, Pak American Rabta Committee
Arshad Khan, Pak American Rabta Committee

Related Articles

Back to top button