پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

لاہور (احسن ظہیر سے ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اپنی ساتھیوں و سابق ارکان اسمبلیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ق) کو خیر بار کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کے قائدین کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے ساتھیوں کو تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) میں خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔

سیاسی پنڈتوں کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے مستقبل قریب میں پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے انعقاد کے امکان کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی میںشامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر ساتھیوں کے ساتھ کامیاب ہو کر دوبارہ اسمبلیوں میں پہنچنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ۔

دوسری جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ( ق) سے فارغ کردیا گیا ہے اور ان کی اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ ( ق ) کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کی تحریک انصا ف (پی ٹی آئی ) میں شمولیت کے اعلان کے بعد گجرات کے چوہدری خاندان کی سیاسی خلیج مزید وسیع ہو گئی ہے اور چوہدری برادران کے ایک ہونے کے امکان ختم ہو گئے ہیں ۔

مسلم لیگ (ق) کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ امریکہ میں موجود چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھیوں نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ پارٹی قیادت سے ہدایات لے کر اہم اعلان کریں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے اپنے اعلان کے مطابق بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان پر عمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی کے سینئر وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی بدھ کو گرفتاری دیں گے۔

 

اردو نیوز

 

Related Articles

Back to top button