پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام افطار پارٹی
تقریب میں ڈپٹی چیف بروکلین ساوتھ چارلس شول ،ڈپٹی انسپکٹر ڈیوڈ وال ، ڈپٹی انسپکٹر ویلگرا، کیپٹن وحید اختر ، لیفٹنٹ عدیل رانا ۔لیفٹنٹ فورڈ ،مائیک رومیرو سمیت PALSارکان کی شرکت
مسجد گزار مدینہ کے عمرانعطاری نے قران مجید کی تلاوت کی جبکہ آصف نذیر نے ماہ رمضان المبارک کی قران و حدیث کی روشنی میں فضیلت اور برکات پر روشنی ڈالی اور دعا کروائی
پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ کے پریذیڈنٹ سارجنٹ زاہد محمود کا اظہار تشکر، ایونٹ کوارڈی نیٹر ڈی ٹیکٹو روحیل خالد نے تقریب کا آغاز کروایا، کمیونٹی کی اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی (PALS)کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین (نیویارک ) پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں تنظیم کے ارکان پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی بڑی تعداد کے علاوہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف بروکلین ساو¿تھ چارلس شول ،ڈپٹی انسپکٹر ڈیوڈ وال ، ڈپٹی انسپکٹر ویلگرا، کیپٹن وحید اختر ، لیفٹنٹ عدیل رانا ۔لیفٹنٹ فورڈ ،مائیک رومیرو سمیت کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
افطار پارٹی میں پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کے عہدیداران پریذیڈنٹ سارجنٹ زاہد محمود،ایونٹ کوارڈی نیٹر ڈی ٹیکٹو روحیل خالد، وائس پریذیڈنٹ لیفٹنٹ جہانگیر اشرف، سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ سارجنٹ عدنان احمد،فیصل اعجاز، مرزا شاہد، عشرت،عارف بنگش ،فیاض ، ندیم علی ، معین بیگ ، فمیلہ اختر،ناصر شعیب ، اعجاز احمد اور آگژلری انسپکٹر ناصر سلیم سمیت دیگر شریک ہوئے ۔
ڈیٹیکٹو روحیل خالد نے تلاوت کے بعد پلیج آف لیجن کے ساتھ تقریب کا آغاز کروایا۔پریذیڈنٹ پالز سارجنٹ زاہد محمود نے شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا، انہیں رمضان المبارک نصیب ہونے پر مبارکباد دی ۔
تقریب کے آخر میں شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔