نیویارک میں پاکستانی شوہرکے ہاتھوں بیوی کا قتل ،بیٹی زخمی
واقعہ کی نوعیت گھریلو جھگڑا بتایا جاتا ہے جو کہ بدقسمتی سے خونی رنگ اختیار کر گیا ۔واقعہ69thایونیو (کوینز) کے فریش میڈو کے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں پیش آیا
پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں اپارٹمنٹ میں دو خواتین شدید زخمی حالت میں ملی جن کو نیویارک پریس بیٹیرئین ہسپتال، کوینز پہنچایاگیا 44سالہ خاتون فاطمہ جواد مردہ قرار دیدیا گیا
58سالہ شوہر جس کا نام پولیس کی جانب سے ظاہر نہیں کیا جا رہا ، کو حراست میں لے لیا گیا ہے،میاں بیوی میں ناچاقی کا نتیجہ قتل جیسے بہیمانہ اقدام کی صورت میں نکلے گا، اس کی کسی کو توقع نہ تھی،قریبی ذرائع
نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک کے علاقے فریش میڈو میں ایک پاکستانی شوہر نے گھر پر پیش آنے والے واقعہ میں اپنی بیوی فاطمہ جواد کو قتل کر ڈالا اور بیٹی کو زخمی کر دیا ۔نیویارک کے مقامی میڈیا کی رپورٹس اور فیملی کے قریبی ذارئع کے مطابق وقوعہ منگل کی دوپہر ڈیڑھ بجے رونما ہوا ۔واقعہ کی نوعیت گھریلو جھگڑا بتایا جاتا ہے جو کہ بدقسمتی سے خونی رنگ اختیار کر گیا ۔واقعہ69thایونیو (کوینز) کے فریش میڈو کے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں پیش آیا۔
پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں اپارٹمنٹ میں دو خواتین شدید زخمی حالت میں ملی جن کو نیویارک پریس بیٹیرئین ہسپتال، کوینز پہنچایاگیا ۔ہسپتال میں 44سالہ خاتون جو کہ حملہ کرنے والے (شوہر) کی بیوی تھی کو مردہ قرار دیدیا گیا جبکہ 18سالہ لڑکی جسے حملہ آور کی بیٹی بتایا جا رہا ہے ،کو فوری طبی امداد دی گئی اور وہ شدید زخمی ہے ۔
پولیس کے مطابق بیوی کو قتل کرنے والے 58سالہ شوہر جس کا نام پولیس کی جانب سے ظاہر نہیں کیا جا رہا ، کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ بدقسمت خاندان کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی میں ناچاقی کی اطلاعات تھیں لیکن ناچاقی کا نتیجہ قتل جیسے بہیمانہ اقدام کی صورت میں نکلے گا، اس کی کسی کو توقع نہ تھی ۔
مقتولہ فاطمہ جواد کی نماز جنازہ الخوئی سنٹر میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں لانگ آئی لینڈ (نیویارک) کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ شیخ فاضل السہلانی نے ادا کروائی ۔اس موقع پر موجود کمیونٹی کے مقامی ارکان نے مقتولہ کے بچوں سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور اس واقعہ کو لمحہ فکر قرار دیا ۔
Pakistani Woman Fatima Jawad dead, daughter injured in Queens stabbing, husband arrested