خالد بٹ کے صاحبزادے اسامہ خالد کی شادی
شرکاءکی خالد بٹ کو ان کے صاحبزادے کی شادی پر مبارکباد دی ، اپنی نیک اور پرخلوص تمناوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نصیب اچھے کریں اور بچوں کو خوشگواراور بہترین ازدواجی زندگی نصیب فرمائیں
خالد بٹ اور ندیم عارف بٹ کی جانب سے اسامہ خالد کی شادی کی تقریب میں شریک ہونے والے تمام مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جو ان کی خوشی میں شریک ہوئے اور عزت افزائی کی
نیویارک (اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مقامی سماجی شخصیت خالد بٹ کے صاحبزادے اور بسمہ اللہ آٹوز ریپئر کے مالک ندیم بٹ کے بھاجنے اسامہ خالد کی شادی گذشتہ ہفتے یہاں انجام ہوئی۔ شادی کی تقریبات پنجاب ریسٹورنٹ بروکلین اور اینٹن پارٹی ہال ، لانگ آئی لینڈ میںمنعقد ہوئیں ۔ شادی کی تقریبات میں خالد بٹ ، ندیم عارف بٹ اور دولہا اسامہ خالد کے اہل خانہ ، قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی ۔
شرکاءنے خالد بٹ کو ان کے صاحبزادے کی شادی پر مبارکباد دی اور دولہا دولہن کے لئے اپنی نیک اور پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نصیب اچھے کریں اور بچوں کو خوشگواراور بہترین ازدواجی زندگی نصیب فرمائیں ۔ شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تواضع ضیافت سے کی گئی ۔ خالد بٹ اور ندیم عارف بٹ کی جانب سے شریک ہونے والے تمام مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جو ان کی خوشی میں شریک ہوئے ۔
Pakistani Wedding in New York