پاکستان

پاکستان نے امریکی شہریوں کےلئے ویزہ فیس میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

پاکستان کے پانچ سال کے ملٹی پل انٹری ویزے کی ریگولر فیس 120ڈالرز جبکہ ارجنٹ فیس 140ڈالرز ہو گی

نیویارک (اردو نیوز ) حکومت پاکستان نے امریکی شہریوں کے لئے پاکستان کی ویزہ فیس میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق پاکستان کے پانچ سال کے ملٹی پل انٹری ویزے کی ریگولر فیس 120ڈالرز جبکہ ارجنٹ فیس 140ڈالرز ہو گی۔ ریگولر فیس کے ساتھ ویزہ ایک ہفتے کے بعد جبکہ ارجنٹ فیس کے ساتھ ویزہ اسی دن مل جائے گا۔نئی فیسوں کا اطلاق شروع ہو چکا ہے ۔
Shaharyar Chaudhry Law Firm AdAd -وزیرہ فیس میں کمی کا بڑا فائدہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اُن ارکان کوبھی ہوگا کہ جن کے اپنے پاس صرف امریکی پاسپورٹ ہے اور ان کے پاس نادرا کارڈ یا پاکستانی پاسپورٹ نہیں ۔ انہیں پاکستان جانے کےلئے پاکستانی ویزا لینا پڑتا ہے ۔ ایسے افراد کو اب نئے فیس شیڈول کے مطابق پہلے سے کم فیس ادا کرنا ہوگی ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے حکومت پاکستان کے ویزہ فیسوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے حال ہی میں ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے متعدد اہم اور بڑے فیصلے کئے گئے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button