پاکستانخبریں

امریکہ میں جشن آزاد ی پاکستان پر پاکستانی گلوکارعلی ظفر، شازیہ منظور، عاصم اظہر،کومل رضوی اور فضاءجاوید فن کا مظاہرہ کرینگے

اگست کے پورے مہینے میںنیویارک ، نیوجرسی ، شکاگو اور واشنگٹن سمیت امریکہ کے اہم شہروں میں جشن آزادی پاکستان کےبڑے فیسٹول منعقد ہوں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر، شازیہ منظور ، عاصم اظہر، فضاءجاوید، کومل رضوی ،جمی عطرے اور الزبتھ رائے اس سال امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے جشن آزادی پاکستان کے فیسٹول اور پریڈوں میں قومی نغمے گائیں گے اور اپنی موسیقی کا جادو جگائیں گے ۔ یہ تمام گلوکار امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔ امریکہ میںہر سال اگست کے پورے مہینے میں ملک کے اہم اور بڑے شہروں میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی ، جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پاکستان ڈے پریڈز اور جشن آزادی کے میلے منعقد کرتے ہیں جن میں ہزاروں پاکستانی شریک ہوتے ہیں ۔حسب روایت اس سال جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں امریکہ کے بڑے شہروں نیویارک ، نیوجرسی ، شکاگو اور واشنگٹن ڈی سی میں بڑے فیسٹول منعقد ہوں گے ۔ان تقریبات میں نہ صرف پاکستانی کی ثقافت اور تاریخ کے رنگ نمایاں کئے جاتے ہیں بلکہ پاکستان سے آکر خصوصی طور پر پرفارم کرنے والے فنکار اور گلوکار ، پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ امریکی عوام کی توجہ کو مرکز بھی بنتے ہیں ۔

Pakistani singers Ali Zafar, Shazia Manzoor, Asim Azhar, Fizza Javed, Komal Rizvi, Jimmy Atray, Jashan e Azadi Pakistan, USa

Related Articles

Back to top button