اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) حکومت نے بیرون ملک جیلوں میں قید 16 ہزارسے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے میں میں کامیابی حاصل کی ہے ،سید فخر امام
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے غزائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بیرون ملک جیلوں میں قید 16 ہزارسے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے میں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو بیرون ملک جیلوں میں قید سولہ ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے میں کامیابی ملی ہے انہوں نے کہا کے حکومت تارکین وطن کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے
انہوں نے کہا کے موجودہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل میں کمی لانے کے جو اقدامات کیے ان کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں تارکین وطن کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے منعقدہ تقریب میں سمندرپار پاکستانی قیدیوں کی واپسی جیسے موضوعات پر اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماہرین نے اپنی آراءپیش کیں وفاقی وزیر غذائی تحفظ نے مزید کہا کے مشکلات کے باوجود سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیات متعارف کرانے کا سہرا موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔