نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں دو پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی سارجنٹ کے عہدوں پر ترقی
ترقی پانے والے آفیسرز میں سارجنٹ ذیشان منور اور سارجنٹ نقشیب الطاف شامل ہیں، پولیس ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد، پولیش کمشنر کی شرکت
نیویارک (اردونیوز )نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں دو پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز ، سارجنٹ کے عہدوں پر ترقی پا گئے ہیں ۔ ترقی پانے والے آفیسرز میں سارجنٹ ذیشان منور اور سارجنٹ نقشیب الطاف شامل ہیں ۔ نیویارک پولیس ہیڈ کوارٹر ’ون پولیس پلازہ‘ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ترقی پانے والے آفیسرز کی ترقیوں کا اعلان کیا گیا اور انہیں رینک لگائے گئے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے تقریب میں تمام آفیسرز نے ماسک پہنے ہوئے تھے اور محدود تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔
تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سمیت اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی ۔ انہوں نے ترقی پانے والے پولیس آفیسرز کو مبارکباد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنے نئے عہدوں پر اپنے فرائض منصبی بطریق احسن ادا کریں گے ۔
نیویارک پولیس میں موجود پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز ، ان کی ایک نمائندہ تنظیم PALSاور کمیونٹی کی جانب سے سارجنٹ ذیشان منور اور سارجنٹ نقشیب الطاف کو بھی ان کی ترقی پر مبارکباد دی گئی ہے ۔
Pakistani American Police officers Zeeshan Munawar and Naqshaib Altaf has been promoted to the rank of sergent in New York Police Department NYPD