اہم فنکاروں اور کھلاڑیوں نے بھی ووٹ ڈالا
پاکستان میں 25جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور اہم کھلاڑیوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اپنے اپنے حلقے میں اپنے ووٹ ڈالے
سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھی اپنی والدہ کے ہمراہ ووٹ دیا اور کہا کہ ووٹ دیا حق اور اعزاز ہے باہر نکلیں اور ووٹ ضرور دیں، سرفراز نے الیکشن میں بھی دھوکہ نہیں دیا
عدنان ملک، گلوکار بلال خان ، لیلیٰ زبیری ، ثمینہ پیرزادہ ،عباس خان ، عروہ حسین اور نومی انصاری سمیت اہم فنکاروں نے بھی ووٹ ڈالے
لاہور (اردو نیوز ) پاکستان میں 25جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور اہم کھلاڑیوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اپنے اپنے حلقے میں اپنے ووٹ ڈالے ۔۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ماورہ حسین ووٹ دینے کے لیے خصوصی طور پر دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوئیں جہاں ان کا ووٹ رجسٹرڈ ہے اور ووٹ دینے کے بعد انگھوٹے پر نشان لگی تصویر مداحوں سے شیئر کی۔ضی کی اداکارہ لیلی زبیری نے بھی قومی فریضہ ادا کیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔اداکارہ مایا علی نے بھی عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
اداکار و ماڈل عدنان ملک نے کراچی کے حلقے این اے 247 اور پی ایس 111 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے لیے وہ صبح 8 بجے ہی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔بلال عباس خان نے بھی ووٹ دے کر اپنا قومی فریضہ پورا کیا اور اپنی تصویر مداحوں سے شیئر کی۔اداکار و گلوکار بلال خان نے ووٹ ڈال کر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کی اور سب کو آگاہ کیا کہ سخت گرمی میں انہوں نے اپنی ذمہداری پوری کردی ہے۔انہوں نے نے درخواست کی کے باہر نکلیں اور ووٹ دیں، پرواہ نہیں کریں کے گرمی ہے ہبس ہے یا لمبی قطار کیوں کہ یہ موقع پانچ سال میں صرف ایک دفعہ آتا ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اب ٹورونٹو کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھی اپنی والدہ کے ہمراہ ووٹ دیا اور کہا کہ ووٹ دیا حق اور اعزاز ہے باہر نکلیں اور ووٹ ضرور دیں۔پاکستانی ٹیلی ویڑن انڈسٹری کا بڑا نام اداکارہ ثمینا پیرزادہ نے بھی اپنا ووٹ ذمہ داری کے ساتھ دیا۔ پاکستان کے نامور ڈیزائنر نومی انصاری نے بھی ووٹ دے کر انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور سب کو انتخابی دن کی مبارک باد پیش کی۔ اداکارہ عروہ حسین نے بھی ووٹ دے انگھوٹے پر لگے نشان والی تصویر شیئر کی اور سب کو پاکستان کے خاطر ووٹ دینے کا کہا۔