پاکستان

زرمبادلہ کے ذخائر میں 6ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی

بیرونی قرضوں پر انحصار بڑھ گیا، اسٹیٹ بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی معیشت مالی سال 2018 میں حقیقی جی ڈی پی کی 5.8فیصد نمو کے حصول میں کامیاب رہی ، یہ بات اسٹیٹ بینک کی جانب سے مالی سال 2017-18ء کیلئے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق معاشی نمو میں اضافے کی رفتار کو مزید تقویت حاصل ہوئی اور معیشت مالی سال 18ء میں حقیقی جی ڈی پی کی 5.8فیصد نمو کے حصول میں کامیاب رہی، جو 13 برسوں میں اس کی بلند ترین سطح ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاری کھاتے کا خسارہ ریکارڈ 18.1ارب ڈالر رہا، بیرونی قرضوں پر انحصار بڑھ گیا ،جس سے بیرونی قرضوں کے حجم میں اضافہ ہوا ،زرمبادلہ کے ذخائر میں 6ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی ہوئی، گذشتہ 2سال میں مالیاتی خسارے میں مسلسل اضافہ ہوا ،درآمدات میں زیادہ حصہ پیٹرولیم، مشینری، دھاتوں اور کیمکلز کا رہا۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی مسلسل چوتھے سال ہدف سے کم رہی ،جی ڈی پی کے لحاظ سے سرمایہ کاری کچھ بڑھی ،رپورٹ کے مطابق نجی قرض کا جی ڈی پی تناسب 17.4 فیصد ہو گیا جو کہ 8سال کی

Related Articles

Back to top button